Web Analytics Made Easy - StatCounter
Hadiya Mujaddidia

ہدیہ مجددیہ

حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی نور الله مرقدہ کے صوفیانہ افکار۔نظریات۔معمولات اور تعلیمات کے دفاع میں لکھی گئی مایہ ناز تصنیف مسمی بہ ہدیہ مجددیہ از قلم حضرت مولانا وکیل احمد سکندر پوری رحمت اللہ علیہ کا اردو زبان میں رواں دواں ترجمہ حضرت قبلہ سید بدر مسعود شاہ گیلانی زید شرفہ کے قلم سے انکی جماعت خدام اہل سنت پاکستان (چورا شریف) سے چھپ کر منظر عام پر آیا ۔یہ مبارک کتاب ہم نے مطالعہ کی ۔قلم کی روانی ۔افکار کی پختگی اور عقائد میں تصلب کی جھلک دیکھ کر دل چاہا کہ اس صحیفہ کا فیض عام ہو ۔ حضرت قبلہ سید بدر مسعود شاہ صاحب کی ذرہ نوازی اور علم پروری اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ میرے مختصر سے تعارف اور التجا پر ہدیہ مجددیہ کے اردو زبان ترجمہ کی اصل کی فائل عطاء فرمائی ۔ اور پھر ھند کے نوجوان راسخ العقیدہ عالم دین قبلہ والا شان مفتی پٹیل عبدال رحمان مصباحی زید شرفہ نے خلوص نیت ۔لگن اور سچی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ تحقیقات مجددیہ گجرات (ہندوستان) سے اس قیمتی اور خوبصورت کتاب کی اشاعت کے اسباب فراہم کئے ۔جزاکﷲ و احسن الجزاء

[مفتی پٹیل عبد الرحمان مصباحی صاحب قبلہ کی اطلاع کے مطابق هدیه مجددیہ (مترجم) پرنٹنگ اور بائنڈنگ کے مراحل میں ہے۔بہت جلد پورے ھند میں دستیاب ہو گی]

چشتی نظامی نسبت کے حامل ہوتے ہوئے یہ سب کام ہم نے صرف اس نیت سے کیا ہے کہ پاکستان و ہندوستان میں صوفی بزرگان دین کے محبین کے مابین مشربی تعصب کی آگ کو ٹھنڈا کیا جائے۔اور یہ تاثر زائل ہو جاۓ کہ سلاسل صوفیا سے جڑے ہوئے لوگ اپنے پیر و مرشد کے علاوہ کسی بھی دوسرے مشرب کے حامل کو برداشت نہیں کرتے ۔اللّه پاک میری نیت کو خالص رکھے اور اپنی مجدد الف ثانی کی فیوضات سے مجھے بھی ایک قطرہ عطاء فرماۓ ۔۔آمین بجا النبی الامین افضل الصلوات والتسلیم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Home Cart Wishlist Login