₹760.00Original price was: ₹760.00.₹650.00Current price is: ₹650.00.
ایک علمی دستاویز زیور طبع سے آراستہ ہو کر تیار ہو چکا ہے. علامہ وکیل احمد سکندر پوری رحمہ اللہ کی مایہ ناز تصنیف ہدیہ مجددیہ کے منظر عام پر آنے کی خوشخبری ہم تمام سنی احباب کو دے رہے ہیں.
اصل کتاب فارسی میں ہے، جس کا ترجمہ پیر بدر مسعود شاہ گیلانی مد ظلہ نے بڑے ماہرانہ اسلوب میں کیا ہے. جابجا حضرت مترجم کے حواشی نے زینت میں مزید اضافہ کیا ہے. 600 صفحات پر مشتمل اِس علمی شاہکار کی انڈیا میں یہ پہلی اشاعت ہے.
اصل عنوان تو حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کی شخصیت اور آپ کے نظریات کا عالمانہ دفاع ہے مگر ساتھ ہی کتاب میں وہ اصول بھی بکھرے ہوئے ہیں جو کتاب و سنت سے مقیّد اور خاصان بارگاہ الٰہی کے اقوال و احوال سمجھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں.
آج کا دور چوں کہ زود فہمی اور کثرت شبہات کا دور ہے اور ہر طرف بد گمانی و بد کلامی کی فضا چھائی ہوئی ہے ایسے میں یہ کتاب مشعل نور بھی ہے اور نئی نسل کو حقیقت پسندی نیز حسن آداب کی طرف لانے والی بھی۔ ہمیں یقین ہے کہ کتاب کا بالاستیعاب مطالعہ کسی بھی قاری کو نہ صرف یہ کہ حسن عقیدت کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا بلکہ اس کے اندر امت کی معتمد علیہ شخصیات کی آراء کو سمجھنے کی بصیرت بھی پیدا کرے گا۔