Web Analytics Made Easy - StatCounter

Azdawaji Zindagiازدواجی زندگی

400.00

ازدواجی زندگی” کے بارے میں مولانا سفیان صاحب قاسمی رقم طراز ہیں…
اسلام میں نکاح کو بڑی اہمیت حاصل ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : نکاح میری سنت ہے جو اس سے اعراض کرے گا وہ ہم میں سے نہیں ہے، گویا نکاح ایک ایسی عبادت ہے جو ہمیشہ قائم رہنے والی ہے، بقیہ تمام عبادتیں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ وقتوں کے ساتھ مخصوص ہیں؛ لیکن نکاح ایک ایسی دائمی عبادت ہے کہ ایجاب و قبول کے بعد سے نکاح قائم رہنے تک ازدواجی زندگی عبادت میں رہتی ہے، مرنے کے وقت بھی وہ عبادت رہتی ہے، بعد مرگ جنت میں بھی وہ باقی رہے گی.
حقیقی اور سچا مسلمان شادی کے بعد بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک و حسنِ معاشرت برتنے میں اسلام کی بلند پایہ تعلیمات پر عمل کرتا ہے اور اپنے رب کا حکم بجا لاتا ہے.
جناب محمود عالم صاحب نے اپنی کتاب “ازدواجی زندگی” میں اہم مسائلِ نکاح کو ضروری تفصیل کے ساتھ پیش فرمایا ہے، جو ازدواجی زندگی کے معاشرت و معیشت پر محیط کئی اہم ابواب پر مشتمل ہے. نکاح کے کثیر ضمنی عناوین نے کتاب کی افادیت کو عظیم اور قابلِ اعتماد بنا دیا ہے. عصرِ حاضر میں چونکہ بے علم اور متعصب صحافیوں نے نکاح و طلاق کو اپنی جہالت و عصبیت سے ایک ظالمانہ قانون کی حیثیت سے بڑی قوت سے پیش کیا ہے، اس وجہ سے اس کتاب کی افادیت اور بھی اہمیت کی حامل بن جاتی ہے. اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبولیتِ عامہ عطا فرمائے اور ان کے لیے اس کو ذخیرۂ آخرت فرمائے. آمین یا رب العالمین
مولانا محمد سفیان قاسمی
مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند
Home Cart Wishlist Login
Azdawaji ZindagiAzdawaji Zindagiازدواجی زندگی
400.00