Web Analytics Made Easy - StatCounter
Duroos Yawmiyah

الدرر المنتقاة للكلمات الملقاة

تبصرہ بر کتاب”موسوعة الدرر المنتقاة (دروس یومیہ)*

*ابوعبدالبر عبدالحی السلفی*

الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین، وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔

زیر نظر جامع علمی کتاب *”موسوعة الدرر المنتقاة “* *دروس یومیہ* معروف داعی، خطیب اور مبلغِ اسلام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر أمین عبد اللہ الشقاوی حفظہ اللہ کی نہایت قیمتی اور وقیع تالیف ہے۔

اس عظیم علمی ذخیرے کو اردو قالب میں منتقل کرنے کی سعادت فضیلۃ الشیخ ریاض الدین جمال الدین فیضی (داعی و مترجم، جمعیۃ الدعوۃ والإرشاد وتوعیۃ الجالیات، جنوب بریدہ القصیم) نے حاصل کی ہے، جن کے ساتھ ابو عبدالرحمن شبیر احمد نورانی اور حافظ عبد الرحمن طاہر المدنی حفظہم اللہ نے بھی اس علمی خدمت میں حصہ لیا ہے۔

اس کتاب کی طباعت و اشاعت کا اہتمام مرکز امام احمد بن حنبل التعلیمی والخیری، بیتنار، سدھارتھ نگری (یوپی) نے کیا ہے۔

یہ ضخیم اور جامع مجموعہ تقریباً 944 صفحات پر مشتمل ہے۔

کتاب میں 150 خطبات شامل ہیں جو عقیدہ، تفسیر، حدیث، فقہ، علم، توحید، وصایا، دعائیں، اذکار، آداب اور اخلاقیات جیسے مختلف علمی و تربیتی موضوعات پر محیط ہیں۔

ہر خطبہ کو نہایت عمدگی سے قرآنی آیات، احادیث نبویہ اور سلف صالحین کے اقوال سے مزین کیا گیا ہے۔

مزید برآں، مصادر و مراجع کے حوالہ جات بھی درج کیے گئے ہیں تاکہ ائمہ، خطباء، دعاۃ اور طلبہ حضرات اس کتاب سے اطمینانِ قلب کے ساتھ استفادہ کرسکیں اور ان کے لیے مراجعت و تیاری میں سہولت حاصل ہو۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کتاب کے تمام خطبات کو ضعیف و موضوع روایات اور اختلافی مسائل سے پاک رکھا گیا ہے، جو اس کی ایک نمایاں خصوصیت ہے۔

اگر ان خطبات کو موضوعاتی ترتیب (مثلاً: عقائد، تفسیر، حدیث، فقہ، اخلاقیات، آداب و اذکار، پند و نصائح، وصایا وغیرہ) کے لحاظ سے مرتب کیا جاتا تو یہ علمی فائدہ مزید بڑھ جاتا۔

بالجملہ، یہ کتاب علمی و دعوتی حلقوں کے لیے نہایت مفید و نافع ہے، بالخصوص ان حضرات کے لیے جو مساجد، مدارس اور دعوت و ارشاد کے میدان سے وابستہ ہیں۔

راقم کی درخواست پر برادرِ محترم فضیلۃ الشیخ ریاض الدین جمال الدین فیضی حفظہ اللہ نے یہ کتاب مکتبہ عامہ، مرکز الصفا الإسلامي، بھنگہیا، روپندیہی (نیپال) کے لیے مولانا نظام الدین سلفی (علی گڑھوا احمد بک ڈپو) کے توسط سے ارسال فرمائی۔

اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، مؤلف، مترجم اور جملہ معاونین کو بہترین اجر سے نوازے، اور ائمہ و خطباء کو اس سے استفادہ و افادہ کی توفیق عطا فرمائے۔

Home Cart Wishlist Login