Web Analytics Made Easy - StatCounter
Qurb e Ilahi

قرب الٰہی

کتاب کا نام: قرب الٰہی (تین جلدیں)

مصنف: مصنف کتب کثیرہ ، عالم باعمل ، استاذ العلماء والفضلاء ، شیخ الحدیث والتفسیر ، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اکمل مدنی مدظلہ العالی

کتاب کا مختصر تعارف و چند خصوصیات: یہ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے ۔

مفتی اکمل مدنی صاحب زید مجدہ اس کتاب کے متعلق خود رقم طراز ہیں کہ

میں نے اس کتاب کے تین حصے کیے ہیں:

١)۔ پہلا حصہ ، خاص ان لوگوں کیلئے جن میں کثیر نقائص ہیں۔ نظرِ رقم میں وہ درجۂ عوام میں ہیں، چاہے خود کو کچھ بھی نام دیتے رہیں۔ اس کی فنا فی المرشد پر کی گئی ہے۔ (میرے جیسوں کیلئے پہلا حصہ بہترین مشعل راہ ثابت ہوگا۔۔۔ اشرفی عفی عنہ)

٢)۔ دوسرا حصہ، اس سے پہلے حصے پر عامل ہو جانے والوں کیلئے ہے، اس کی انتہا فنا فی الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کی گئی ہے، راقم نے اس پر عامل کو خواص میں شمار کیا ہے (اللہ کرے پہلے حصے پر عامل ہو کر دوسرے تک بھی پہنچ جائیں۔ اشرفی عفی عنہ )

٣)۔ تیسرا حصہ ، پہلے دو حصوں پر عامل کو جانے والوں کیلئے ہے ، اس کی انتہا فنا فی اللہ پر کی گئی ہے ، راقم نے اس پر عامل کو اخص الخواص میں شمار کیا ہے (یقین فرمائیں کہ اتنا لکھ کر میری عجیب کیفیت ہو گئی۔ فنا فی الرسول اور پھر فنا فی اللہ کے مقام پر فائز ہوجانا کوئی چھوٹی سی بات نہیں۔ صاحب اس کیلئے زندگیاں گزر جاتی ہیں۔ اللہ نصیب فرمائے۔ اشرفی عفی عنہ)

ایک مقام پر مزید لکھتے ہیں:

بعض لوگ شکوہ و شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ اب رہنمائی کرنے والے نظر نہیں آتے ، اگر ہوتے تو ہم ضرور ان کا دامن تھامتے۔ بعض کہتے ہیں: نا معلوم اس دور میں اولیائے کرام علیہم الرحمہ کہاں چھپ گئے، شائد جنگلوں یا غاروں میں چلے گئے ہیں۔ گویا کہ اگر میسر آ جائیں تو رات و دن انہیں کی صحبت میں گزارے جائیں گے۔

آگے لکھتے ہیں: اگر اس قسم کے خواتین و حضرات اپنے دعوے میں واقعی سچے ہیں تو خوش ہو جائیں کیونکہ راقم کی محض اللہ عزّوجلّ کے فضل و کرم سے معرض وجود میں آنے والی یہ کتاب ان شاءاللہ عزوجل ہر طرح رہنمائی فراہم کرے گی۔

ایک اور مقام پر رقم طراز ہیں: اللہ مجھے عجب و خود پسندی سے محفوظ فرمائے، فقط تحدیث نعمت کے طور پر یہ بات لکھ رہا ہوں کہ غالباً تصوف پر اتنی جامع ، مرتب اور غیر ضروری تفصیل اور تشنگی پیدا کرنے والے نقص و اختصار سے خالی کتاب کہیں نہیں ملے گی۔

Home Cart Wishlist Login