Web Analytics Made Easy -
StatCounter

قرآن مجید کی سندھی ترجمہ و تفسیر

قرآن مجید کی سندھی ترجمہ و تفسیر

قرآن مجید کی سندھی ترجمہ و تفسیر

قرآن مجید کی سندھی ترجمہ و تفسیر

پوری دنیا میں ھر زبان میں اکابرین اھل السنہ والجماعۃ علماء دیوبند کی قرآن مجید کی تراجم و تفاسیر پہ خدمات اظھر من الشمس ہے اسی سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے علماء سندھ نے بھی خوب کام کیا ہے ھر کسی نے اپنے ذوق پہ تفاسیر لکھیں ھیں زیر نظر کتاب ان پہ تبصرہ ھے جو کسی پروفیسر عام نے لکھی ہے لیکن اس میں تحریف و تفسیر دونوں کو ایک صف میں لاکہ کھڑا کیا ہے مطلب یہ ہے کہ غیر دیوبندیوں کی جو تفسیر میں تحریفات ھیں تفسیر کے نام سے چھپی ھیں جیسے بریلروں اور غیر مقلدوں اور شی عوں کی سب کو خوب داد دی ھے قومپرستی کی وجہ سے انا للہ و انا الیہ راجعون

ضرورت اس بات کی ہے کہ اکابرین سندھ کی تفاسیر پہ جو الگ سے کتاب مارکیٹ میں آجائے( اگر رب نے چاہا تو یہ کام بھی بندہ کرے گا انشاءاللہ ) اور مابعد کی تفاسیر کا تعارف بھی ھونا چاھیے اور غلط تراجم وتحریفات کی نشاندہی بھی کی جائے تاکہ عامی بندہ اس فتنے سے بچے لیکن یہ سنا ھے کہ علامہ غلام مصطفی قاسمی دیوبندی رح (جس نے قدوری پہ حاشیہ لکھا ہے ) نے علماء سندھ کے تراجم و تفاسیر پہ کام کیا تھا اور وہ چھپ چکا ہے تاہم بندہ کی نظر سے نہیں گذرا اور علماء سندھ کی تفاسیر بھت نظر سے گذری ھیں لیکن علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو رح کی تفسیر صراط مستقیم بےنظیر ھے کیونکہ ان کا ذوق فرق باطلہ کی تردید ھے لیکن افسوس کہ حضرت رح کی یہ پھلے پارہ تک منظر عام پہ آگئی کہ حضرت شھید ھوگئے انا للہ وانا الیہ راجعون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *