Web Analytics Made Easy - StatCounter
Duroos Yawmiyah

دروس یومیہ

150 علمی دروس پر مشتمل مجموعہ:

دروس یومیہ

تالیف: دکتور عبداللہ امین الشقاوی حفظہ اللہ

اردو ترجمہ: ابو عبدالرحمن شبیر احمد نورانی/ ریاض الدین جمال الدین فیضی/ حافظ عبدالرحمن طاہر المدنی حفظھم اللہ

یہ کتاب خصوصی طور سے ائمہ مساجد اور دعاۃ کے لیے نہایت مفید ہے۔ کتاب کے تعلق سے شیخ شہاب الدین جلال الدین مدنی حفظہ اللہ (ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی) اپنی تقریظ میں لکھتے ہیں:

’’دروسِ یومیہ پر مشتمل زیر نظر کتاب اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے، جس کے مؤلف معروف داعی ومبلغ فضیلۃ الشیخ دکتور/ امین عبداللہ الشقاوی حفظہ اللہ ہیں۔ اس اہم کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے کا فریضہ جن مشائخ نے انجام دیا ہے وہ ترجمہ وتالیف کی دنیا میں محتاجِ تعارف نہں ہیں، شیخ ابوعبدالرحمٰن شبیر احمد نورانی، شیخ ریاض الدین جمال الدین فیضیؔ، شیخ حافظ عبدالرحمٰن طاہر المدنیؔ حفظہم اللہ نے انتہائی جگرکاوی اور دقتِ نظری سے کتاب کی ترجمانی فرمائی ہے۔ دراصل کسی بھی ترجمہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ ترجمہ سلیس اور عام فہم زبان میں ہو اور اس کے ذریعہ اصل کتاب کی روح متأثر نہ ہو، قاری پر ترجمہ گراں بار نہ ہو، الحمد للہ یہ تمام خوبیاں اس ترجمہ میں بدرجۂ اتم موجود ہیں اور مترجمین نے ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے۔ فجزاهم الله عنّا وعن المسلمین خیرًا.

150 خطبات پر مشتمل یہ کتاب دعاۃ ومبلغین کے لیے انتہائی کارآمد اور مفید ہے، اس کتاب میں مؤلف حفظہ اللہ نے صحیح احادیث کے نقل کا التزام فرمایا ہے، جس سے اس کتاب کی افادیت دوچند ہوجاتی ہے۔ شکر الله سعیه.’’

کتاب کا مختصر تعارف مترجم کتاب شیخ #ریاض_الدین_فیضی حفظہ اللہ کے عرض مترجم سے ملاحظہ فرمائیں:

’’یہ کتاب مختلف موضوعات پر مشتمل ہے جیسے عقیدہ، تفسیر،حدیث، فقہ، علم ،وصیتیں ،دعائیں، اذکار، کھانے پینے کے آداب،اخلاقیات ،عورتوں کے مسائل اور دیگر عام پندونصائح ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تمام موضوعات دین کا اہم حصہ ہیں اور لوگوں کی ضرورت ہیں اورعمومی طور پر یہ سب کے لیے فائدے مند ہیں خاص طور پر دعاۃ، خطبا کرام ، ائمہ مساجدا ور طلبا کے لیے بہت ہی اہم ہیں۔

میری جانکاری کے مطابق مارکیٹ میں اس طرز پر مختلف کتابیں موجود ہیں، لیکن چند کو چھوڑ کر سب کی سب ضعیف وموضوع روایتیں نیز بزرگوں کے قصے کہانیاں اور پیرومرشد کے واقعات سے پُر ہیں۔ ظاہری طور پر انسانوں کے دماغ کو جلِابخشنے والی اور رقت پیدا کرنے والی ہیں لیکن حقیقت میں راہ حق سے پھیر دینے والی ہیں۔

ایسے حالات میں ایسی کتاب کی سخت ضرورت ہوتی ہے جو کہ خالص قرآن وسنت پر مشتمل ہو اور ضعیف وموضوع روایات نیزجھوٹے قصے کہانیوں سے بھی خالی ہو۔اللہ کے فضل وکرم سے ایسی کتاب مختلف مضامین کے ساتھ آپ کے ہاتھ میں موجود ہے۔

کتاب میں چندچیزوں کا خیال رکھا گیا، مثلاً:

– موضوع کے متعلق قرآنی آیات پھر احادیث کو لایاگیاہے۔

– انہی حدیثوں کو لیا گیا ہے جو صحیح ہوں ضعیف اور موضوع روایتوں سے پرہیزکیاگیا ہے۔

– اختلافی مسائل سے پرہیز کیا گیا ہے، قرآن وسنت سے ثابت شدہ چیزیں ہی پیش کی گئی ہیں۔

– حدیث کے بعد نمبرنگ دے کر نیچے حدیث کی تخریج پیش کی گئی ہے۔

– قرآنی آیات کا ترجمہ مجمع ملک فہد سے لیا گیا ہے۔

– ترجمہ عام فہم اور سلیس اردوزبان میں پیش کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔

– اصل کتاب میں جگہ جگہ عربی اشعار تھے عربی اشعار کو نہ لکھ کر صرف ان کے ترجمہ پر اکتفا کیا گیا ہے۔

– مصنف رحمہ اللہ نے سامعین کوسمجھانے کے لیے جو انداز اپنایا ہے نہایت ہی موثر ہےجسے پڑھنے کےوقت قارئین خود محسوس کریں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Home Cart Wishlist Login