یہ کتاب مصطلحاتِ حدیث کے اہم موضوعات کو عربی زبان میں واضح اور جامع انداز میں پیش کرتی ہے۔ جس میں حسن، ضعیف، مرفوع اور مقطوع وغیرہ اہم اصطلاحات کی وضاحت کے ساتھ محدث کے آداب اور طالبِ حدیث کے آداب جیسے ضروری موضوعات بھی شامل ہیں۔ حدیث کی صحت و ضعف اور اس سے متعلق دیگر اہم امور کو سمجھنے کے لیے یہ کتاب ایک مفید رہنما ہے۔ حدیث کے طالب علموں اور علمِ حدیث سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب نہایت مفید ہے، نیز مدارس و جامعات میں نصاب کے لیے بہترین انتخاب ہے۔