Web Analytics Made Easy -
StatCounter

عصر حاضر میں اسلام کو درپیش چیلنجز

عصر حاضر میں اسلام کو درپیش چیلنجز

عصر حاضر میں اسلام کو درپیش چیلنجز

گزشتہ چودہ سوسالوں میں اسلام کو طرح طرح کےچیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کی وفات کے بعدخلافت کو قائم کرنے کا مسئلہ پیش آیا، اس کے بعدخلافت کاملوکیت میں تبدیل ہونا، ارتداد کی لہر، مختلف علاقوں میں خاندانی حکومتوں کا قیام،مسلم حکمرانوں کا آپس میں لڑائیاں، تاتاریوں کا یلغار،فلسفۂ یونان کا غلبہ اور اس کے زریعہ لوگوں میں فکری انتشار پیداہونا،صلیبی جنگوں کے زریعہ سے نقصانات،خلافت عثمانیہ کا خاتمہ، مغربی ویورپی سامراجیت اور ان کے افکار کا غلبہ، عالم اسلام میں استعماری قوتوں کی مداخت وغیرہ وغیرہ۔

اکسویں صدی میں بھی بہت سے چلینجز درپیش ہیں جن میں فکری نوعیت کے چلینجز زیادہ ہیں۔اس تعلق سے معروف تحقیقی تھنک ٹینک “ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ” نے دو روزہ قومی سمینارکا انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے اہل علم نے مختلف چلینجز پر سیر حاصل بحث کرکے تدابیر کی راہیں بھی بتلائیں ۔ان تمام مقالات کو عرق ریزی سے مرتب کرکے

“عصر حاضر میں اسلام کو درپیش چیلنجز” کے عنوان منصئہ شہود پر لایا گیا۔یہ نہایت وقیع مقالات ہیں جن سے بھر بھرپورفائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ فکری غزا کے لیے بعض کتابیں لازمی ہوتی ہیں اور ان ہی میں سے ایک زیر نظر کتاب بھی ہے ۔علم وفکر کے شیدائی اس مجموعہ مقالات کا مطالعہ ضرور کریں ۔

مجتبیٰ فاروق

کتاب خریدیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *