Web Analytics Made Easy -
StatCounter

انگریزی کیسے سیکھیں

انگریزی کیسے سیکھیں

انگریزی کیسے سیکھیں

انگریزی دور حاضر میں ہر شخص کے لیے سیکھنا، جاننا اور بولنا ضروری ہوگیا ہے، آج ہر جگہ اور ہر میدان میں اس کا چلن زیادہ ہے، ایک عام آدمی بھی اپنے روز مرہ کی گفتگو میں انگلش کا الفاظ استعمال کرنے لگا ہے، اس لیے ہر خاص و عام کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ انگریزی سیکھے

انگریزی کے بنیادی معلومات، قواعد و گرامر پر درجنوں کتابیں مارکیٹ میں ہیں، سب اپنی افادیت کے اعتبار سے مسلم اور اپنی جگہ آپ ہے

حال ہی میں ایک سال قبل دارالعلوم وقف دیوبند کے مؤقر استاذ حضرت مولانا جمشید عادل صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے ایک کتاب لکھی یے، جو منظر عام پر آگئی ہے، جس کانام ہے “انگریزی کیسے سیکھیں

انگریزی کیسے سیکھیں: خصوصیات وامتیازات
یہ کتاب ایک جلد اور 312/صفحات پر مشتمل ہے، اس کتاب میں حروف تہجی سے انگلش کی تعبیرات و محاورات، استعمال کے طریقے، گردان اور قواعد و گرامر سب ہے، مزید متفرقات کے عنوان سے (جو کہ صفحہ نمبر206/پر درج ہے) خط نویسی کا طریقہ، درخواست نویسی کا طریقہ، خطابی الفاظ تعارف، اقوال زریں ہے، اور اسی طرح صفحہ نمبر218 / پر” تلفظ رہنما” کے ہیڈنگ سے Pronunciation (الفاظ کے صحیح ادائیگی) اردو میں رقم ہے، تاکہ ادنی سے ادنی طالب علم بآسانی پڑھ اور بول سکے، پھر صفحہ نمبر221/ سے صفحہ نمبر244/ تک لغات مع تلفظ ومعانی اور افعال کے تینوں شکلیں درج ہیں ،تا کہ قارئین کو استفادہ میں آسانی ہو

خلاصہ یہ کہ آج ہر شخص یہ سوال کررہا ہے کہ انگریزی کیسے سیکھیں؟ راقم الحروف کے مطالعہ کے مطابق اس سوال کا جواب “انگریزی کیسے سیکھیں “نامی کتاب میں موجود ہے
اس کتاب کے بارے میں حضرت مفتی اسعد جلال قاسمی استاذ دارالعلوم وقف دیوبند اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

“اس میں موصوف نے انگریزی کے ہر قاعدہ کو مثال و گردان کے ساتھ بہت ہی آسان انداز میں بیان کیا ہے، اور خاص خاص موقعہ رسمی گفتگو اور روز مرہ کے پیش آنے والے واقعات کو بھی درج کیا ہے

کتاب کی چند خصوصیات
320 صفحات پر مشتمل، عام فہم اور انگریزی کے تمام قواعد کو جامع

اے بی سی ڈی سے لیکر جملہ سازی کے قواعد، اردو و انگریزی اخبارات کی ترجمہ نگاری اور کتاب کے اقتباسات کی ترجمہ نگاری کے قواعد کو شامل

اردو تلفظ کے ساتھ انگریزی الفاظ و لغات

خط نویسی، درخواست نویسی، اقوال زریں، امثال و محاورات، اوقاف و رموز کا صحیح استعمال، دکشنری دیکھنے کا طریقہ اور دیگر اہم مباحث سے پُر

ماہرین انگریزی زبان کی تقریظات سے مؤید

بین الاقوامی معیاری کتاب نمبر (ISBN) سے آراستہ

انگریزی زبان کی تعلیم و تعلم پر سب سے جامع کتاب ہونے کا ماہرین زبان کا اعتراف

کئی مدرسوں میں داخلِ نصاب

طلبہ و فارغین مدارس کے لیے یکساں مفید

پوری کتاب پڑھنے کے بعد انگریزی زبان لکھنے، پڑھنے اور بولنے پر قدرت

کتاب خریدیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *