Web Analytics Made Easy - StatCounter
Anta Aydan Sahabiyah

أنت أيضا صحابية

انت أیضا صحابیۃ’ میں مصنف نے صحابیات رضی اللہ عنہن کے واقعات کو بنیاد بناکر بیٹی، بہن، بیوی اور ماں کی حیثیت سے عورت کے مقام، ذمہ داریوں اور کردار کو نہایت دل نشیں انداز میں واضح کیا ہے۔ کتاب میں ازدواجی زندگی، میاں بیوی کے باہمی تعلقات، محبت و الفت، گھریلو اختلافات ، گھریلو ذمہ داریوں، بچوں کی تربیت، صدقہ و خیرات، گھر کو سکون و محبت کا مرکز بنانے اور خاندان کے اندر حسنِ معاشرت جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

کتاب کے مختلف عنوانات بھی اس کے تربیتی مزاج کی عکاسی کرتے ہیں، مثلاً ’’احسان کو نہ بھولو‘‘، ’’تم دروازے کی چوکھٹ ہو‘‘، ’’تم ایک منفرد عورت ہو‘‘، ’’اونچی اڑان والی خاتون‘‘، ’’اپنے تیروں کی نوکیں تھام لو‘‘، ’’میاں بیوی کے اختلاف سے کیسے نکلو‘‘، ’’گھریلو کام کاج بھی صدقہ ہے‘‘، ’’جنت کا گھر کیسے بناؤ‘‘، ’’ملکہ کیسے بنوں‘‘ اور ’’گھر کی ازدواجی گفتگو کیسی ہو‘‘۔ ان مضامین کے ذریعے مصنف نے عورت کو اس کی قدر و منزلت کا احساس دلانے کے ساتھ اسے اپنے کردار کی تعمیر اور خاندانی زندگی کی بہتری کی طرف متوجہ کیا ہے۔

اس کا انداز ایسا ہے جیسے کوئی مخلص مربی اپنی بیٹی، بہن، بیوی یا ماں کو زندگی کے مختلف مراحل میں محبت، خیرخواہی اور حکمت کے ساتھ رہنمائی فراہم کررہا ہو۔ خصوصاً موجودہ دور میں، جب خاندانی نظام کو مختلف نوعیت کے مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، خواتین کی دینی، اخلاقی اور گھریلو تربیت کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ کتاب اسی ضرورت کے پیش نظر صحابیات رضی اللہ عنہن کی زندگیوں سے ایسے عملی اسباق سامنے لاتی ہے جو موجودہ دور کی خواتین کے لیے قابلِ فہم اور قابلِ عمل ہیں۔

Home Cart Wishlist Login