Web Analytics Made Easy -
StatCounter

مقالات ٢ شیخ محمد عزیر شمس

مقالات شیخ محمد عزیر شمس ٢

مقالات ٢ شیخ محمد عزیر شمس

بحمد اللہ تعالی شیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کے مقالات کی دوسری جلد 660 صفحات میں مکمل ہوئی ہے اور جلد ہی قارئین کے ہاتھوں میں ہو گی۔

مقالات کی جلد دوم کی تیاری جلد اول کے بعد ہی سے جاری تھی۔ اس کا بیشتر مواد بھی شیخ محمد عزیر رحمہ اللہ ہی نے مہیا کیا تھا، اور باقی ماندہ کچھ مواد کے متعلق فہرست کے ذریعے راہنمائی کر دی کہ کن رسائل و جرائد میں شائع ہوا ہے جو ہم نے تلاش کر کے جمع کر لیا۔

مقالات کے اس حصے میں بھی پہلے کی مانند شیخ مرحوم کے مختلف موضوعات پر مضامین درج ہیں جن میں گراں قدر فقہی و تاریخی نگارشات اور علمی مکاتیب شامل ہیں۔

ان مقالات میں کچھ مضامین ایسے بھی ہیں جو اس سے قبل کہیں شائع نہیں ہوئے اور یہ مکاتیب بھی پہلی بار اشاعت پذیر ہو رہے ہیں۔ ان مکاتیب کی علمی حیثیت کے پیش نظر عرض ہے کہ مراسلات کے باب میں آپ بے شمار ایسے خطوط ملاحظہ کریں گے جو بلا شبہہ تحقیقی مقالات کا درجہ رکھتے ہیں جنھیں پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ شیخ مرحوم جیسا مصروف ترین شخص کیسے خطوط میں ایک موضوع پر اس قدر تفصیلی تحقیق پیش کرتا ہے کہ گویا ایک پورا مقالہ لکھ دیا ہو۔ غفر اللہ لہ ورحمہ وجعل الجنة مثواه

علاوہ ازیں اس مجموعے کی ایک خاص بات کہ اس میں شیخ عزیر رحمہ اللہ کے 1988ء میں اردن، ترکی، شام، برطانیہ اور فرانس کے طویل علمی سفر کی خود نوشت روداد بھی شامل ہے جو بے بہا علمی فوائد اور قیمتی معلومات پر مشتمل ہے۔

حافظ شاھد رفیق

مقالات ١ کتاب خریدن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *