Web Analytics Made Easy -
StatCounter

سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی

سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی

سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی

سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی
مترجم و مفسر اوّل محدث اعظم ہند، علامہ سید محمد اشرفی جیلانی مفسر دوم شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی

مختصر تعارف و امتیازی خصوصیات
تفسیراشرفی، سلیس اردو زبان میں اپنے طرز کی منفرد تفسیر ہے: اس کے مترجم اور پارہ اول کے مفسرعلامہ سید محمد اشرفی جیلانی ہیں۔ اور باقی 29 پاروں کی تفسیر کا کام ان کے فرزند علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی نے سر انجام دیا ہے۔

Tafseer e Ashrafi

تفسیر کی سب سے اہم اور دلچسپ خصوصیت یہ ہے کہ اس کا ترجمہ اور تفسیر نہایت سلیس اور آسان اردو میں ہے اور ترجمہ کو تفسیر میں اس طرح پرو دویا گیا ہے کہ شروع سے آخر ہر سطر اور ہر لفظ ایک دوسرے سے مربوط ہے۔ جس کے باعث ترجمہ اور آیات کا ربط سمجھنے میں دقت نہیں ہوتی۔ جس طرح عربی میں جلالین ہے اسی طرز پر اردو میں یہ تفسیر لکھی گئی ہے۔اس کے علاوہ مصنف د یباچہ میں رقمطراز ہیں :اس تفسیری حاشیہ نگاری میں میں نے مندرجہ ذیل باتوں کا لحاظ کر رکھا ہے :

کہیں کہیں معتبر تفاسیر کا خلاصہ پیش کیا ہے اور کہیں کہیں اس کا پورا اقتباس من و عن نقل کر دیا ہے۔ الغرض۔ اس میں جو کچھ ہے وہ کسی نہ کسی تفسیر سے ماخوذ ہے۔

فقہی، کلامی اور فنی بحثوں کو نہیں چھیڑا۔ اس لیے کہ بنیادی طور پر یہ کاوش ان کے لیے ہے جو ارباب فضیلت نہیں ہیں۔ بلکہ۔ متوسط درجے کی علمی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یا۔ بالکل ہی علم نہیں رکھتے۔

اختلافی احکام و مسائل میں حنفی فقہ کو سامنے رکھ کر وضاحت کی گئی ہے۔ دلائل و براہین سے حتی الامکان گریز کیا گیا ہے۔

مقصد صرف قرآن کریم کی تفہیم ہے۔ لہذا۔ اس قدر اختصار نہیں کہ بات واضح نہ ہو سکے اور اس درجہ تفصیل نہیں کہ آیات کو سمجھنے کے تعلق سے جس کی ضرورت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *