Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Sunahri Tafseer e Quran, سنہری تفسیر قرآن, بچوں کے لیے منتخب آیات

Sunahri Tafseer e Quran, سنہری تفسیر قرآن, بچوں کے لیے منتخب آیات

برصغیر پاک و ہند میں اسمعیل بدایونی واحد وہ شخص ہیں جو گذشتہ کئی سالوں سے بچوں کے لیے اسلامی ادب تخلیق کرکے عام کر رہے ہیں۔ جن میں سے سنہری صحاح ستہ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔ آپ کی تمام ہی کتب بچوں میں ذہنی انقلاب برپا کر رہی ہیں۔ بچوں میں عقائد کی مضبوطی کے ساتھ ان کی فکری اور اخلاقی تربیت فروغ پا رہی ہیں۔

اسمعیل بدایونی کے کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ آپ نے ابتدا سے ہی قلم کے ذریعے معاشرے کے افراد کی فکری اور اخلاقی تعمیر اور بحیثیت مسلمان شعوری بیداری کی بہترین کوششیں کیں۔ احقر نے بھارت کے کئی رسائل و جرائد میں آپ کی تحریریں شائع کی تھیں۔

سنہری تفسیر قرآن۔۔۔موصوف کا ایک ایسا تاریخی و بے مثال کارنامہ ہے جو رہتی دنیا تک یادگار ثابت ہوگا۔ ویسے تو یہ بچوں کے نقطہ نظر سے خلاصہ تفسیر لکھا گیا ہے مگر عام مسلمانوں کے لیے بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ چونکہ عام افراد کبھی قرآن کریم کی تفسیر کا مطالعہ نہیں کر پاتے، اور کوشش کرنے پر جب پوری طرح سمجھ نہیں پاتے تو رک جاتے ہیں۔ ایسے تمام افراد کے لیے یہ مختصر تفسیر، قرآن کریم کی تعلیمات اور پیغام کو سمجھنےکے لیے مفید و موثر ثابت ہوگی۔

خصوصا بچوں کے لیے لکھی گئی تفسیر کے محاسن پر کیا لکھوں؟ یہ مکمل تفسیر کسی نہ کسی کردار کے بیانیہ پر مشتمل ہے، جو بچوں میں قرآن کریم میں غور و فکر کی دعوت دیتی ہے۔ یہ تفسیر بتاتی ہے کہ اللہ تعالی نے دنیا اور دنیا کے سامان کی تخلیق کیوں کی؟ دنیا میں بحیثیت مسلمان ہمیں بھیجنے کا مقصد کیا؟ دنیا میں ہمارے لیے کامیابی کس کام میں پوشیدہ ہے؟ یہ تفسیر بچوں میں عمدہ اخلاق کی تربیت کرتی ہے۔ برائی کے خاتمہ کے لیے تیار کرتی ہے۔ خود کو ایک اچھا مثالی مسلمان بنانے اور اس کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

مختصر یہ کہ اگر واقعی میں بچے سنہری تفسیر سمجھ کر پڑھ لیں یا ان کو پڑھ کر سنایا جائے، تو وہ معاشرے کے بہترین فرد، سچے مسلمان اور ملت کے خیر خواہ بن سکتے ہیں۔

محمد زبیر قادری

کتاب خریدیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *