Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Vedic Adab Aur Urdu, ویدک ادب اور اردو

300.00

Out of stock

Category:

Vedic Adab Aur Urdu, ویدک ادب اور اردو

“ویدک ادب اور اُردو” ڈاکٹر اجے مالویہ صاحب کی اہم ترین کتاب ہے جس میں اُنھوں نے ہندو مزہب کے قدیم ترین صحائف “ویدوں” کا جائزہ لیا ہے اور چاروں ویدوں کے بارے میں عام قاری کو ٹھوس اور مستند معلومات بہم پہنچانے کی سعی کی ہے ۔ اُنھوں نے رگ وید ، یجر وید ، سام وید اور اتھروید کے معانی و مفاہیم بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی مزید واضح کرنے کی مستحسن کو شش کی ہے کہ مذکورہ چاروں وید کب اور کس طرح تخلیق ہوئے کیونکہ ویدوں کی تخلیق کے زمانوں میں محققین میں کافی اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ اس کتاب کی ایک خوبی یہ ہے کہ ڈاکٹر اجے مالویہ نے ویدوں کی روشنی میں اُردو کی ابتدا کے بارے میں جو نظریہ پیش کیا ہے وہ قاری کو چونکاتا بھی ہے اور بحث و مباحثہ کے کئی نئے در بھی وَا کرتا ہے۔ بلاشبہ یہ کتاب اور اس کے مصنف کا مخلصانہ لب و لہجہ قابل ستائش ہے ۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے اب تک پانچ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں

Authors

Dr Ajay Malviya

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Vedic Adab Aur Urdu, ویدک ادب اور اردو”

Your email address will not be published. Required fields are marked *