Web Analytics Made Easy - StatCounter

Hakeem ul Islam Ke Hakimana Jawabatحکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات

₹300.00

حضرت حکیم الاسلام رحمہ اللہ کا طرۂ امتیاز یہ تھا کہ وہ پیچیدہ سے پیچیدہ علمی و کلامی گتھیوں کو عقلی و نقلی دلائل سے اس طرح سلجھاتے تھے کہ مخاطب کی تسلی کے ساتھ ساتھ اس کے علم میں بھی وسعت پیدا ہو جاتی تھی، آپ کے سامنے کیے گئے سوالات مختلف نوعیت کے ہوتے تھے، عقیدت مندوں نے اصلاحِ نفس اور سلوک و احسان کی رہنمائی چاہی، عام لوگوں نے روزمرہ کے فقہی و عملی مسائل پیش کیے، معاندین اور معترضین نے اسلام اور اکابرِ امت پر اعتراضات کیے، آپ نے ہرایک کا نہایت وقار اور حکمت کے ساتھ جواب دیا۔
زیر ِنظر مجموعہ ان بکھرے ہوئے موتیوں کو ایک لڑی میں پرونے کی ایک مبارک کوشش ہے، اس کتاب کی ضرورت و اہمیت چند وجہوں سے بہت زیادہ ہے: ایک تو اس کی جامعیت ہے کہ اس میں عقائد، اعمال، تصوف، فقہ اور کلام جیسے متنوع موضوعات پران کے افکار یکجا کر دیے گئے ہیں، دوسرے: اصلاحِ تصوف اور اصلاح ِنفس سے متعلق جوابات عصرِ حاضر کے نفسیاتی اور روحانی امراض کا بہترین علاج فراہم کرتے ہیں، تیسرے: کلامی اور اعتقادی سوالات کے جوابات میں حضرت نے مسلکِ اہل سنت والجماعت اور فکر ِدیوبند کی ایسی ترجمانی کی ہے، جو طالبِ علموں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔
Home Cart Wishlist Login
Hakeem ul Islam Ke Hakimana JawabatHakeem ul Islam Ke Hakimana Jawabatحکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات
₹300.00