Web Analytics Made Easy - StatCounter

Ijtihad o Qiyasاجتہاد و قیاس کتاب و سنت سے اخذ و استنباط احکام کے اصول و مناہج

₹500.00

جس علمی و تحقیقی تصنیف کا مہینوں سے انتظار تھا، آج اسے منظرِ عام پر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ اجتہاد و قیاس جیسے اہم اور دقیق موضوع پر تقریباً 700 صفحات پر مشتمل یہ گراں قدر کاوش ممتاز محقق وفقیہ حضرت مولانا مفتی شکیل منصور القاسمی صاحب دامت برکاتہم کی علمی بصیرت اور تحقیقی ذوق کی آئینہ دار ہے۔ حضرت کو اس عظیم علمی خدمت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور اہلِ علم کے لیے نافع و مفید بنائے۔ آمین۔
اکابر دارالعلوم دیوبند اس کتاب
کے بارے میں رقم طراز ہیں :
“زیرِ نظر کتاب میں عزیز گرامی جناب مولانا مفتی شکیل منصور القاسمی زید علمہ نے اجتہاد وقیاس جیسے اہم اور نازک موضوع کو حزم واحتیاط کے ساتھ *محققانہ انداز* میں پیش کیا ہے۔امید ہے کہ کتاب ،طلبۂِ علم ، اہلِ افتاء ، اور فقہِ اسلامی سے شغف رکھنے والے اہل علم کے لئے مفید ہوگی ان شاء اللہ”۔ ( حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مدظلہ العالی ، مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند )
“زیرِ نظر کتاب حسّاس اور دقیق موضوع پر ایک قابلِ قدر علمی کاوش ہے، جسے عزیز گرامی جناب مولانا مفتی شکیل منصور القاسمی زید علمہ نے بڑی دیدہ ریزی سے *تحقیقی اسلوب* میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے” ( بحر العلوم والمعارف حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب اعظمی مدظلہ العالی ،محدث دارالعلوم دیوبند
Home Cart Wishlist Login
Ijtihad o QiyasIjtihad o Qiyasاجتہاد و قیاس کتاب و سنت سے اخذ و استنباط احکام کے اصول و مناہج
₹500.00