Web Analytics Made Easy - StatCounter

Tajalliyat e Haqتجلیات حق وجود خدا کا اثبات قرآن اور سائنس کی روشنی میں

Authors:
الطاف احمد اعظمی

490.00

ماضی میں وجود خدا کے اثباتی پہلو سے جو کام ہوا ہے وہ کمیت و کیفیت دونوں اعتبار سے قابل قدر ہے۔ لیکن جدید ذہن کو متاثر کرنے کے ضروری ہے کہ وجود باری تعالیٰ کے دلائل خود فلسفہ و سائنس کے ماہروں کی تحقیقات کی روشنی میں پیش کئے جائیں۔
نظریہ ارتقاء کے سلسلے میں دو گروہ پائے جاتے ہیں جس میں ایک نظریہ ارتقاء کو تسلیم نہیں کرتا۔دوسرا گروہ اس کی صداقت کو تسلیم کرتا ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے اسی پہلو سے نظریہ ارتقاء کا جائزہ لیا ہے اور دونوں گروہوں کی فکری لغزشوں کو واضح کرکے صحیح راہِ فکر متعین کرنے کی کوشش کی ہے۔
قرآن سائنسی تحقیقات کی تصدیق کے لیے نازل نہیں کیا گیا ہےبلکہ خود سائنس قرآنی بیان کی تصدیق کرتی ہے۔قرآن اپنی ہر بات نہایت ہی مضبوط دلائل کے ساتھ بیان کرتا ہے اور اس کے ان دلائل کا بیشتر تعلق انفس و آفاق کے ان ناقابل تغیر حقائق سے ہوتا ہے جن سے یہ پوری کائنات معمور ہے۔
اس کتاب میں مصنف نے وجود خدا کے اثباتی دلائل کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ آفاقی، انفسی اور قرآنی۔
یہ کتاب پہلی بار 1978 میں شائع ہوئی اور جدید ایڈیشن پیش خدمت ہے۔
Home Cart Wishlist Login
Tajalliyat e HaqTajalliyat e Haqتجلیات حق وجود خدا کا اثبات قرآن اور سائنس کی روشنی میں
490.00