Web Analytics Made Easy - StatCounter
Save: 40%

Tafseer Kashaf Urdu | 6 Vols | تفسیر کشاف اردو

Original price was: ₹6,000.00.Current price is: ₹3,600.00.

Para 1 Se Para 21 tak Ki Tafseer

تفسیر کشاف، امام جار اللہ زمخشری (467-538 ھ) کی مشہور اور معروف تفسیر ہے۔ اس تفسیر کو عربی ادب اور بلاغت کے میدان میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ زمخشری کا اسلوب بہت فصیح اور بلیغ ہے۔ ان کی زبان کی روانی اور شگفتگی نے کشاف کو ادب عربی کا شاہکار بنا دیا ہے۔ انہوں نے قرآن مجید کے الفاظ اور جملوں کی ادبی خوبیاں، معانی اور تعبیرات کو بہت گہرائی سے بیان کیا ہے۔ زمخشری، علم نحو و صرف میں ماہر تھے اور کشاف میں انہوں نے زبان عربی کے قواعد کو بہت جامع انداز میں استعمال کیا ہے۔ وہ آیات کے نحوی تجزیے پر زور دیتے ہیں اور ان کے معانی کو علم نحو کی روشنی میں بیان کرتے ہیں۔

زمخشری کا تعلق معتزلہ مکتبہ فکر سے تھا، اور انہوں نے کشاف میں بعض مقامات پر اپنے معتزلی نظریات کو پیش کیا ہے۔ خاص طور پر صفات باری تعالیٰ، افعالِ باری اور مسئلہ قضاء و قدر کے متعلق ان کے نظریات تفسیر میں واضح ہوتے ہیں۔مسلم امت کی علمی بے نصیبی تھی کہ اشاعرہ اور معتزلہ کی آویزش میں معتزلہ کا بلند پایہ علمی لٹریچر تلف کر دیا گیا. تفسیر میں شاید یہی ایک کتاب بچ رہی یا امام رازی کے وہ اندراجات ہیں جو انہوں نے اپنی تفسیر میں ذکر کئے ہیں اور جنہیں پڑھ کر فہم قرآن کی کئ دریچے وا ہوتے ہیں لیکن ترجمہ کے مطالعہ سے فہم قرآن کے ایک نئے دبستان سے تعارف ہوتا ہے.

زیر نظر ترجمہ غالبا مترجمین کی ایک جماعت کی مشترکہ کوشش ہے مترجمین میں پانچ علما کے اسماء گرامی مذکور ہیں.ترجمہ انتہائی شستہ اور رفتہ ہے، کہیں کہیں اندازہ ہوتا ہے کہ مترجمین زمخشری کے معتزلی نظریات سے خوش نہیں ہیں.

Home Cart Wishlist Login
Tafseer Kashaf UrduTafseer Kashaf Urdu | 6 Vols | تفسیر کشاف اردو
Original price was: ₹6,000.00.Current price is: ₹3,600.00.