Web Analytics Made Easy - StatCounter

Sayeda Khadija Aur Unki Betiyanسیدہ خدیجہ اور ان کی بیٹیاں

100.00

ام المومنین سیّدہ خدیجہ اور ان کی عظیم المرتبت صا حبزادیاں زینب، رقیہ، ام کلثوم اور فاطمہ رضی اللہ عنھن امت مسلمہ کی ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کے لیے کردار و عمل کا بہترین نمونہ ہیں۔
سید الانبیاء محمد ﷺ کے ساتھ ان کی محبت و موانست سے جہاں یہ رہنمائی ملتی ہے کہ بیوی کا اپنے پیارے شوہر سے اور بیٹیوں کا اپنے والد بزرگوار سے برتاؤ کیسا ہونا چاہیے، وہیں رسول الله ﷺ کے اسوة حسنہ سے یہ روشنی بھی میسر آتی ہے کہ جس خاتون کے ساتھ کوئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو، اسس سے وہ کس طرح احترام و الفت کا سلوک کرے، نیز یہ کہ اپنی نورِ نظر بیٹیوں کی کس طرح تربیت کی جائے اور ان پر پیارمحبت کے جزبے کیونکرنچھاور کیے جائیں۔
سیدہ خد یہ اوران کی بیٹیاں، لڑکیوں اور طالبات کے لیے ایک خصوصی پیشکش ہے۔ اس کا مطالعہ انہیں زندگی کی روشنی فراہم کرے گا ۔ بیٹیوں اور بہنوں کو اپنی خانگی اور عائلی زندگی سنوارنے میں مدد ملے گی اور ماوں کے لیے رہنمائی میسر آۓ گی کہ حسن تربیت کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں میں بناتِ رسول ﷺ کاعکس کیونکر پیدا کیا جاسکتا ہے تا کہ وہ اسلامی معاشرے میں خوبصورت تعمیری کردار ادا کرسکیں۔ یہ کتاب ماؤں اور بہنوں کے لیے رہنمائے حیات اور والدین کے لیے اپنی بچیوں کو دینے کے لیے ایک حسین و جمیل اور شگفتہ تحفہ ہے۔
Home Cart Wishlist Login
Sayeda Khadija Aur Unki BetiyanSayeda Khadija Aur Unki Betiyanسیدہ خدیجہ اور ان کی بیٹیاں
100.00