Imam Ibn Taymiyyah Aur Unke Tajdidi Karname | امام ابن تیمیہ اور ان کے تجدیدی کارنامےImam Ibn Taymiyyah Aur Unke Tajdidi Karname | امام ابن تیمیہ اور ان کے تجدیدی کارنامے
Ahle Hadees Book₹300.00
زیر نظر مجموعے میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے حالات و خدمات پر مندرجہ ذیل مضامین و رسائل شامل کیے گئے ہیں
اس مجموعے میں پہلی تحریر مجدد اسلام علامہ ابن تیمیه حرانی “ علامہ شبلی نعمانی (وفات 1914ء) کی رقم کردہ ہے جو اردو زبان میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر پہلا مفصل سوانحی مضمون ہے۔
زیر نظر مجموعے میں دوسری تحریر مولانا غلام رسول مہر ( وفات 1971ء) کے قلم سے ہے۔ یہ اردو زبان میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی پہلی مستقل سوانح عمری ہے جو 1925ء میں سیرت امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ “ کے عنوان سے چھپی تھی ۔ یہ کتابچہ ہم نے اشاعت سے قبل شیخ محمد عز پریشس کی خدمت میں پیش کیا تھا جس پر انھوں نے نظر ثانی کی مختلف مقامات پر مفید حواشی لکھے اور مقدمہ بھی تحریر کیا۔
اس مجموعے میں تیسری تحریر پروفیسر خلیق احمد نظامی کا کتابچہ بعنوان ” جنوبی ایشیا پر ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے فکری اثرات ہے۔ یہ رسالہ انھوں نے انگریزی زبان میں تحریر کیا تھا جو 1990ء میں شائع ہوا۔ پھر محمد اکرم ندوی نے اس کا عربی ترجمہ کیا جو 1992ء میں منظر عام پر آیا۔ ہم نے اس تحریر کا اردو ترجمہ زیر نظر مجموعے میں شامل کیا ہے۔ یہ اردو ترجمہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالجبار حفظ اللہ کی کاوش ہے۔
اس مجموعے کی چوتھی تحریر اردو زبان میں شائع ہونے والی امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مفصل سوانح حیات شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (شیخ ابوزہرہ) پر مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ اور مولانا غلام رسول مہر کے تحریر کردہ علمی مقدمات ہیں جن میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی حیات و خدمات کے بعض گوشوں پر بڑی عمدہ روشنی ڈالی گئی ہے۔
آخر میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے متعلق راقم الحروف کا ایک مضمون بعنوان “آ آخر ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کایاپلٹ دی!” شامل ہے جس میں چند ایسی شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کے ذہنی و فکری انقلاب میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے علوم و معارف کا حصہ رہا ہے۔







