Ighathat ul Lahfan Min Masayid ul Shaytanاغاثۃ اللھفان فی مصاید الشیطانIghathat ul Lahfan Min Masayid ul Shaytanاغاثۃ اللھفان فی مصاید الشیطان
₹1,080.00
اللہ رب العزت نے شیطان کو بنی نوع انسان کا دشمن قرار دیا ہے اور اس کی راہ پر چلنے سے روکا ہے۔ انسان کو گمراہ کر کے راہِ جنت سے ہٹا کر راہ جہنم پر چلانا شیطان کا مقصدِ عظیم ہے‘ اس کے عزائم ومقاصد سے قرآن وحدیث میں واضح کیا گیا ہے۔انسان اور شیطان کی معرکہ آرائی آدمؑ کی پیدائش سے شروع ہوئی اور قیامت تک جاری رہے گی اہل ایمان ہمیشہ کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو کر اس کی چالوں کو ناکام بناتے رہیں گے جبکہ کفار‘ منافقین اور کمزور ایمان والے شیطانی حربوں وجھانسوں میں آتے رہیں گے۔ شیطانی ہتکھنڈوں‘ گھاتوں اور وارداتوں سے آگاہ رکھنے کے لیے علمائے امت نے ہر دور میں کتاب وسنت کی روشنی میں کتب تالیف کیں تاکہ اہل ایمان واسلام کو اس کے تازیانے سے باخبر رکھ سکیں۔
زیرِ تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے امام ابن قیم نے عربی زبان میں تالیف کیا۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر بہت عمدہ اور نایاب تحریر ہے۔اس کتاب کے افادۂ عام کے لیے اسے اردو ترجمہ کے قالب میں ڈھالا گیا ہے اور آسان‘ سہل اور عام فہم ترجمہ کیا گیا ہے۔اس کتاب میں انسان کو اپنے سب سے بڑے دشمن کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور اس کے مختلف مکروفریب‘ داؤ‘ پھندوں اور حیلوں کو واضح کیا گیا ہے تاکہ انسان ان سے بچ کر اپنی زندگی گزار سکے۔یہ کتاب تیرہ ابواب پر مشتمل ہے جس میں سے پہلے بارہ ابواب میں اقسام قلب‘ امراض قلب اور ان کی علامات کی نشاندہی کر کے کتاب وسنت کی روشنی میں ان کے علاج اور طریق علاج کی وضاحت کی گئی ہے اور تیرہویں باب میں شیطان کے مکرو فریب اور اس کی چال بازیوں کے مختلف رقیق ودقیق پہلو آسان پیرائے میں بیان کیے ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔
یہ کتاب’’ اغاثۃ اللھفان فی مصاید الشیطان ‘‘شیخ الاسلام حافظ ابن قیم الجوزیہ کی تالیف کردہ اور حافظ محمد اسلم شاہدروی کی مترجم کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔
Shikanja e Iblees Se Rah e Nijatشکنجہ ابلیس سے راہ نجات اغاثۃ اللھفان فی مصاید الشیطان
Newborn Baby Guide Ibn Qayyim
Ranks of The Divine Seekers | Madarij us Salikeen English | 2 Vols
Jannat Kya Hai, جنت کیا ہے
Aansuon ka Samandar, Bahr ul Dumo Urdu, آنسوؤں کا سمندر، بحر الدموع اردو
Zadul Maad Urdu | 3 Volsزاد المعاد اردو
Related Books
-
Jab Duniya Reza Reza Ho Jayegi, جب دنیا ریزہ ریزہ ہو جائے گی
Ahle Hadees Book اہل حدیث کتابیں ₹1,100.00 -
Islami Aqaid Urdu Tarjuma Sharh Aqeedah Tahawiyyah, اسلامی عقائد اردو ترجمہ شرح عقیدہ طحاویہ
Ahle Hadees Book اہل حدیث کتابیں ₹450.00 -
Minhaj us Sunnah An Nabawiyyah Urdu | 2 Volsمنہاج السنہ النبویہ اردو
Ahle Hadees Book اہل حدیث کتابیں₹900.00Original price was: ₹900.00.₹800.00Current price is: ₹800.00.






