Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Ali Sardar Jafri Monograph – علی سردار جعفری مونوگراف

90.00

Description

Ali Sardar Jafri Monograph, علی سردار جعفری مونوگراف

Pages: 165, Paper Back

علی سردار جعفری اردو کے اہم شاعر اور ترقی پسند ادبی نظریہ ساز کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا پہلا شعر ی مجموعہ ”پرواز“ تھا اور آخر ی ”لہو پکارتا ہے“ ۔ انھوں نے تنقیدی مضامین بھی لکھے اور افسا نے ، ڈرامے ، سفرنامے اور ر پوتاژ ہیں۔ انھوں نے کئی ادبی رسالوں کی ادارت کا فریضہ بھی انجام دیا جن میں ”نیا ادب“ اور ”گفتگو“ خصوصی اہمیت کے حامل ہیں وہ انجمن ترقی پسند مصنفین کے قائدوں میں بھی شامل تھے اور سنیما اور ٹیلی ویژن سے بھی وابستہ رہے اور اردو کے اہم شعرا پر ’کہکشاں‘ کے نام سے ٹیلی ویژن سیریل بھی بنایا جو بےحد مقبول ہوا ۔

ان کا ایک بڑا کارنامہ” سرمایۂ سخن“ بھی ہے جس کو منفرد لغت کی حیثیت حاصل ہے ۔ علی سردار جعفری بہت اچھے مقرر بھی تھے اور بڑی دل نشیں نثرلکھنے پر بھی قادر تھے چناں چہ ان کی نثری کتابوں میں ترقی پسند ادب اورلکھنؤ کی پانچ راتیں وغیرہ کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ ان کو گیان پیٹھ انعام سے بھی نوازا گیا۔ ان پر یہ مونو گراف عمر رضا نے تیار کیا ہے جنھوں نے پروفیسر مظہر مہدی کی نگرانی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے علی سردار جعفری پر پی ایچ ڈی کی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی علی سردار جعفری پر کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ali Sardar Jafri Monograph – علی سردار جعفری مونوگراف”

Your email address will not be published.

Product Categories

Top Rated Products

Some Publishers