فضلاء مدارس و ائمہ حضرات کے لئے انگریزی سیکھنے کا شاندار موقع
:اگر آپ اردو/عربی زبان کو سمجھ سکتے ہیں اور چاہتے ہیں
کہ خود سے ہی انگریزی زبان سیکھ لیں
کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ انگریزی الفاظ پر عبور حاصل کر لیں
کہ انگریزی الفاظ کی ادائیگی درست طور پر کر لے جائیں
تو
آج ہی انگریزی سکھانے والی معتبر اور جامع کتاب ’’مولانا انگلش گرامر‘‘ کے نظرثانی اور اضافہ شدہ ایڈیشن کا آرڈر دیں۔
یہ کتاب ایسے طرز پر لکھی گئی ہے کہ اس سے قاری بڑی حد تک خود ہی استفادہ کر لے۔ لہذا انگریزی سیکھنے کے خواہشمند ایسے لوگ جو کسی ادارے میں داخلہ لے کر باضابطہ طور پرانگریزی کی تعلیم نہیں حاصل کر سکتے ہیں ان کے لئے یہ کتاب بہت مفید ہے۔
بالکل شروعات سے انگریزی سکھانے والی اس کتاب کو دارالعلوم دیوبند اور مرکز المعارف ممبئی سے وابستہ انگریزی کے ماہر اساتذہ نے طلبہ اور انگریزی کے دیگر سیکھنے والوں کے لئے کافی مفید بتایا ہے۔
اس میں تقریباً ان سبھی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جو روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی انگریزی کو پڑھنے، سمجھنے، بولنے اور لکھنے کے لئے ضروری ہیں۔ کتاب کی افادیت ہی کی وجہ سے بفضل اللہ تعالی اس کا پہلا ایڈیشن بہت جلد ختم ہو گیا۔
مولانا انگلش گرامر کے نئے ایڈیشن میں انگلش اسپیکنگ میں کام آنے والے متعدد موضوعات کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی افادیت دو چندہو گئی ہے۔
کتاب کے مصنف مولانا عبدالحمید یوسف صاحب بستوی دارالعلوم دیوبند کے شعبۂ انگریزی زبان و ادب کے استاذ ہیں۔ انھیں اللہ تعالی نے گرامر کی پیچیدہ سے پیچیدہ بحث کو انتہائی سہل انداز میں سمجھانے کا ملکہ عطا فرمایا ہے۔ مصنف کی یہ خاصیت مولانا انگلش گرامر میں بالکل واضح طور پر نظر آتی ہے۔
مولانا انگلش گرامر‘ سیلف اسٹڈی بک کے طرز پر لکھی گئی ہے؛ یعنی آپ اس سے کافی حد تک خود ہی استفادہ کر سکتے ہیں۔
کتاب میں انگریزی قواعد کے علاوہ ذخیرۂ الفاظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ بہت ہی مرتب انداز میں، ایسے الفاظ کے معانی مع تلفظ لکھے گئے ہیں جو انگریزی سمجھنے، بولنے اور لکھنے کے حوالہ سے کلیدی حیثیت کے حامل ہیں۔
:کتاب کی کچھ نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں
ورڈ کلاس یعنی پارٹس آف اسپیچ کی آسان الفاظ میں وضاحت
معروف و مجہول یعنی ایکٹو-پیسو پر خصوصی توجہ
ڈائریکٹ- ان ڈائریکٹ سے متعلق قواعد کی انتہائی سہل اور منفرد انداز میں وضاحت
ہر بحث کے آخر میں تمرینات
تقریباً 4000 کثیر الاستعمال نئے الفاظ
ہر نئے لفظ کا آکسفرڈ اور کیمبرج ڈکشنری سمیت معتبر لغات کی مدد سے صحیح تلفظ
:دوسرے ایڈیشن میں نیا کیا ہے
16 مزید صفحات
اعلی معیاری طباعت
Synonyms اور Antonyms
Homonyms اور Paronyms
One-Word Substitution اور Mispronounced Words
Short Answers اور Question Tags
Adding to Remarks اور Ellipsis
اقوال زریں اورکثیر الاستعمال افعال کی فہرست (فرسٹ، سیکنڈو تھرڈ فارم ، معنی اور تلفظ)
کل صفحات: 416