Web Analytics Made Easy -
StatCounter

مولانا احمد ومیض ندوی از ابوالاعلی سید سبحانی

مولانا محمد سراج الحسن

مولانا احمد ومیض ندوی از ابوالاعلی سید سبحانی

مولانا محمد سراج الحسن کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ انہیں دلوں کو فتح کرلینے کا گُر آتا تھا _ جو ان کے ساتھ تھوڑی دیر بھی رہ لیتا ، ان کا گرویدہ ہوجاتا تھا _ ان کا وطن رائچور (کرناٹک) تھا _ وہ پہلے 26 برس (1958 تا 1984) جماعت اسلامی ہند ، ریاست(میسور) کرناٹک کے امیر رہے ، اس کے بعد مرکزی سکریٹری ، پھر 1990 تا 2003 آل انڈیا امیرِ جماعت بنائے گئے _ ان کے دورِ امارت میں متعدد محاذوں پر جماعت اسلامی کو پیش رفت کرنے کا موقع ملا ، خاص طور پر برادرانِ وطن میں اسلام کے تعارف کا خوب کام ہوا اور ملک میں پُرامن فضا قائم رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے _ امارتِ جماعت سے سبک دوشی کے بعد مولانا اپنے وطن رائچور چلے گئے تھے ، جہاں بقیہ زندگی انھوں نے صبر و سکون اور خاموشی کے ساتھ گزاری دی _ یہاں تک کہ 2 اپریل 2020 کو جان جاں آفریں کے سپرد کردی _
مولانا موصوف کے انتقال کے بعد ان کے رفقائے تحریک ، احباب و معاصرین ، دیگر تنظیموں کے ذمے داران ، شاگردوں وغیرہ نے کثرت سے تحریری طور پر اپنے تاثرات ظاہر کیے تھے _ یہ تحریریں رسائل و مجلات میں شائع ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پر بھی عام ہوئی تھیں _ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کے اشاعتی ادارہ ‘وہائٹ ڈاٹ پبلشرز’ نئی دہلی نے ان تمام تحریروں کو جمع کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس کی ذمے داری برادرِ عزیز ابو الاعلی سید سبحانی کو دی _ انھوں نے بہت خوب صورتی سے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے اور ‘مولانا محمد سراج الحسن _ جو دلوں کو فتح کرلے وہی فاتحِ زمانہ’ کے نام سے اس کی اشاعت عمل میں آئی ہے _
اس مجموعے میں تقریباً دو درجن تحریریں شامل ہیں _ آخر میں مولانا کے کچھ بیانات ، خطابات اور انٹرویوز بھی درج کیے گئے ہیں _ تاثراتی مضامین سے مولانا کی مومنانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی پرتی ہے ، مثلاً ان کی دور رس نگاہی ، امت کے لیے فکر مندی ، اللہ کے بندوں تک اس کا پیغام پہنچانے کی تڑپ ، رفقائے تحریک اور خاص طور پر نوجوانوں سے محبت ، قائدانہ صفات ، اخلاص ، چھوٹوں پر شفقت وغیرہ _
ہندوستان میں جماعت اسلامی ہند کی برگزیدہ اور نمایاں شخصیات پر لکھنے کا رواج نہیں رہا ہے ، بلکہ ایک اعتبار سے اس کی ہمّت شکنی کی جاتی رہی ہے _ الحمد للہ اِدھر کچھ دنوں سے اس کی جانب توجہ ہوئی ہے اور بعض شخصیات ، مثلاً مولانا ابواللیث ندوی اصلاحی ، مولانا صدر الدین اصلاحی ، جناب افضل حسین ، جناب محمد مسلم ، جناب محمد شفیع مونس ، ڈاکٹر محمد عبد الحق انصاری پر کتابیں شائع ہوئی ہیں ، یا مجلات کے خصوصی شمارے نکلے ہیں _ اس کتاب سے ان شاء اللہ مولانا محمد سراج الحسن کی حیات و خدمات پر بھرپور معلومات حاصل ہوں گی _

کتاب خریدیں

https://quranwahadith.com/product/maulana-muhammad-siraj-ul-hasan/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *