Web Analytics Made Easy -
StatCounter

کتابوں کی سیر

Kitabon Ki Sair

کتابوں کی سیر

کتابوں کی سیر

کائناتِ معنوی کا حسن وجمال ،ہماری اس دنیا کے حسن ظاہری سے کہیں زیادہ دلکش ودلفریب ہوتا ہے جس کو وہی لوگ محسوس کرسکتے ہیں جو اس معنوی کانئات کی سیر کرتے ہیں ،یہ وہ مشکبار گلشن ہے جس کی خوشبو میں تنوع کی لطافت بھی ہوتی ہے ،طرب ونشاط بھی ہوتا ہے، وجدان کی پاکیزگی اور شعور کی بالیدگی بھی ملتی ہے،جو دلوں کو فرحت وراحت سے ہم کنار بھی کرتاہے کتابیں شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، مزاج سازی اور ذہن سازی میں افراد کو بنانے بگاڑنے میں سب سے اہم رول یا تو ہم جلیسوں اور ہم نشیوں کا ہوتاہے یاکتابوں کا،متنبی نے کہا ہے

Kitabon Ki Sair

خیرالجلیس فی الزمان کتاب
اس لئے اہل دل اور ارباب فکر ونظر نے ہمیشہ کتابوں کے انتخاب میں معیار کتاب کو اہمیت ہے کہ کس فن کی ہے، مصنف کا عقیدہ ومزاج اور ادبی معیار کیاہے ،کتاب مثبت موضوع کی ہے یا منفی، چنانچہ ضروری ہے کہ مطالعہ کرنے کے لئے طلبہ عزیز کی رہنمائی کی جائے

مولانا ضیاء الحق خیرآبادی نے کتابوں کی سیر کی، ہراہم فن ،ہرموضوع اور ہرزندہ وموثر اسلوب میں لکھی کتابوں کا انتخاب کیا ، اس پر تبصرہ لکھا ، کتاب کے معیار اور اس کے مولف کے مقام کا تعارف کرایاپھر یہ مجموعہ وجود میں آیا ۔

مولانا ضیاء الحق خیرآبادی کس پایہ کے قلمکار مضمون نگار اور مصنف ومحقق ہیں یہ مشہورصاحب طرزادیب حکیم وسیم احمد اعظمی ( لکھنؤ) کے قلم سے پڑھیں :

مولانا ضیاء الحق خیرآبادی تحقیق وتفحص،تلاش وجستجو،اور سچ تک پہونچنے کا مزاج رکھتے ہیں ،حزم واحتیاط ان کے مزاج کا خاصہ ہے جوان کی تحریروں اعتبار اور خود ان کو سرشار کرتاہے ،وہ علم کے سفیر ہیں اور فیض رسانی ان کے لاشعور میں بھی ہے۔

لہذا میں مطالعہ کے شائقین ،علم وفن کے طالبین،اور اپنی علم پیاس بجھانے کے شیدائیوں سے اپیل کرتاہوں کتابیں خریدنے سے پہلے اس 🌷 کتابوں کی سیر 🌷 پہلے کریں پھر سوچ سمجھ کر اپنے پسندیدہ موضوع اور پسندیدہ مصنف کی کتاب خریدیں تاکہ ان کی اپنی ذاتی لائبریری ایک معیاری حیثیت کی ہو۔

کتاب کے صفحات 344

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *