Web Analytics Made Easy -
StatCounter

مولانا سید فخر الدین مراد آبادی

Tazkira Fakhr ul Muhaddiseen Maulana Syed Fakhruddin Muradabadi

مولانا سید فخر الدین مراد آبادی

مولانا سید فخر الدین مراد آبادی

۱۳۰۷ھ مطابق ۱۸۸۹ع میں آپ کی ولادت اجمیر میں ہوئی۔

چار سال کی عمر میں تعلیم کا آغاز ہوا؛ قرآن شریف والدہ ماجدہ سے پڑھا، فارسی کی تعلیم اپنے خاندان کے بزرگوں سے حاصل کی، عمر کے بارہویں سال مولانا خالد سے عربی نحو و صرف کی. متوسطہ کی کتابیں گلاؤٹی اور دہلی کے مدارس میں پڑھ کے ۱۳۲۶ھ مطابق ۱۹۰۸ع میں دار العلوم آئے؛ حضرت شیخ الہند کی ہدایت کے مطابق ایک سال کے بجائے دو سالوں میں دورۂ حدیث کی تکمیل کی. دار العلوم کے زمانۂ طالب علمی ہی میں طلبہ معقولات کی کتابیں پڑھانے لگے تھے.

Tazkira Fakhr ul Muhaddiseen Maulana Syed Fakhruddin Muradabadi

۱۳۲۸ھ مطابق ۱۹۱۰ع میں تعلیم سے فراغت کے بعد دار العلوم میں مدرس مقرر ہو گئے؛ مگر کچھ عرصہ کے بعد اکابر دار العلوم نے شوال ۱۳۲۹ھ مطابق ۱۹۱۱ع میں آپ کو مدرسہ شاہی مدسہ شاہی مرادآباد بھیج دیا، جہاں تقریبا ۴۸ سال قیام رہا۔

مولانا ممدوح چونکہ حضرت شیخ الہند اور علامہ کشمیری کے خاص تلامذہ میں سے تھے، اس لئے آپ کے درس حدیث میں دونوں جلیل القدر اساتذہ کے رنگ کی آمیزش پائی جاتی تھی. آپ کے درس بخاری شریف کو شہرت تام و قبول عام حاصل تھی. اپنے دور میں یگانہ روزگار عالم اور درس حدیث کے بے مثل استاذ تھے اور طلبہ ان سے تلمذہ پر فخر محسوس کرتے تھے۔

۱۳۷۷ھ مطابق ۱۹۵۷ع میں حضرت مدنی کی وفات کے بعد دار العلوم کی مجلس شوری کے اراکین نے دار العلوم دیوبند کے لئے آپ کا انتخاب کیا، حضرت مدنی رح نے مرض وفات میں باصرار آپ کو مرادآباد سے بلا کر اپنی جگہ صحیح بخاری کے درس کے لئے مامور کیا تھا. اس سے پہلے بھی دو مرتبہ حضرت مولانا مدنی رح کی گرفتاری اور رخصت کے زمانے میں آپ دار العلوم میں صحیح بخاری کا درس دے چکے تھے۔

کثرت مشاغل کے علاوہ ملکی سیاست سے بھی آپ کو تحریک خلافت کے زمانے سے تعلق رہا؛ اس کے نتیجے میں قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیلنی پڑیں. حضرت مدنی رح کی جمعیۃ علمائے ہند کی صدارت کے زمانے میں دو مرتبہ نائب صدر رہے اور بعد ازاں مسند صدارت پر فائز ہوئے؛ اور تا دم واپسی جمعیۃ علمائے ہند کی صدارت کے فرائض انجام دیتے رہے۔
اپنے دور کے علم و فضل کا یہ آفتاب مرادآباد میں کچھ عرصہ علیل رہ کر ۲۰ صفر ۱۳۹۲ھ مطابق ۵ اپریل ۱۹۷۲ع کی تاریخ میں نصف شب کے بعد ہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا۔

مرادآباد میں جگر روڈ پر واقع حوض والی مسجد کے جانب مشرق میں مدفون ہیں. دار العلوم دیوبند میں صحیح بخاری کے درس کا یہ عظیم تعلیمی منصب تقریبا ۶۰ سال سے حضرت شیخ الہند رح کے تلامذہ میں مسلسل چلا آ رہا تھا؛ حضرت مولانا فخر الدین احمد مرادآبادی رح کی وفات کے بعد یہ تسلسل ختم ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *