Web Analytics Made Easy -
StatCounter

عبدالرحیم خان خاناں کی سوانح مآثر رحیمی

عبدالرحیم خان خاناں کی سوانح مآثر رحیمی

عبدالرحیم خان خاناں کی سوانح مآثر رحیمی

مآثر رحیمی کی اہمیت ہر دور میں باقی رہے گی :صدیق الرحمان قدوائی
عبدالرحیم خان خاناں کی سوانح ’مآثر رحیمی‘

فارسی کی معروف تصنیف مآثر رحیمی، مصنف: عبدالباقی نہاوندی، حواشی ڈاکٹر حسن بیگ، لندن۔ مآثر رحیمی اپنے عہد کے لیجنڈ کے حالات وواقعات پر مبنی کتاب ہے، جس کا اردو ترجمہ سید منصور علی سہروردی مرحوم نے کیا ہے، حواشی نگاری کے لئے ڈاکٹر حسن بیگ نے ان تمام مقامات کی سیر کی ہے، کتاب میں جن مقامات کا ذکر آیا ہے۔ مآثر رحیمی پر حاشیہ آرائی کے لئے ڈاکٹر حسن بیگ نے عرق ریزی سے کام لیا ہے۔ ڈاکٹر حسن بیگ انگلینڈ میں قیام پذیر ہیں مگر اس کی حاشیہ آرائی کے لئے ہندوستان میں سخت گرمی کے موسم میں سفر کیا ۔ تاکہ کسی جگہ کا نام غلط نہ ہو ۔

Maasir e Rahimi

اس موقع پر کتاب کے حاشیہ وضمیمہ نگار ڈاکٹر حسن بیگ نے کہا کہ مآثر رحیمی فارسی کی معروف تصنیف ہے۔ عبدالرحیم خان خاناں دور اکبری کے وہ واحد دانش ور ہیں، جنہوں نے اپنی سوانح لکھوائی۔ مآثر رحیمی تاریخ ہندوستان کی طرز پر لکھی ہوئی کتاب ہے لیکن اس کا اصل مقصد سوانح بیرم خان، عبدالرحیم خان خاناں اور ان کے اجداد واخلاف کی تاریخ کو آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مآثر رحیمی کی دوسری جلد ہے، جس کا ترجمہ سلیس اور رواں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ قارئین کو یہ ترجمہ پسند آئے گا۔

پاکستان میں ہندوستان کے سابق سفیر ڈاکٹر راگھون نے کہا کہ عبدالرحیم خان خاناں اکبر کے عہد کا بڑا سیاسی و ادبی چہرہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ڈاکٹر حسن بیگ کی کاوشوں سے یہ کتاب شائع ہوئی۔ عبدالرحیم خان خاناں ہندوستان کی ایک مضبوط و مستحکم شخصیت کا نام ہے، جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

پروفیسر صدیق الرحمان قدوائی نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے کہ انگلینڈ میں رہ کر بھی ڈاکٹر حسن بیگ اپنی تہذیب وتاریخ سے الگ نہیں ہوسکے۔ انہوں نے مآثر رحیمی کی حاشیہ آرائی اور ان کی اشاعت کے لیے وقت نکالا۔ مآثر رحیمی نہ صرف اپنے عہد کے لئے بلکہ اس زمانے کے لئے بھی اہم تصنیف ہے۔اس کی اہمیت ہر عہد میں باقی رہے گی ۔ عبدالرحیم خان خاناں کی سیاسی وادبی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر سید رضا حیدر نے کتاب کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ مآثر رحیمی کی اشاعت سے دور اکبری کی ایک بڑی شخصیت ہمارے سامنے آئی ہے۔ یہ ایک معتبر کتاب ہے،جو عبدالباقی نہاوندی کی تصنیف ہے۔ کتاب کا ٹائٹل اور اس کے صفحات بہت عمدہ ہیں۔ خان خاناں اور بیرم خان کی خدمات پر مبنی تصاویر بھی اس کتاب میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر حسن بیگ نے حاشیہ پر توجہ مرکوز کی ہے، جو ان کے تحقیقی مزاج کا عکاس ہے۔

کتاب خریدیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *