Web Analytics Made Easy -
StatCounter

شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی

شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی

شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی

میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی قدیم ترین مفصل سوانح عمری جسے میاں صاحب ہی کے ایک شاگرد مولانا فضل حسین بہاری نے الحیاۃبعد المماۃ کے نام سے لکھا تھا اور جس کے اب تک متعدد ایڈیشن ہندو پاک میں شائع ہوچکے ہیں، حال میں دار ابی الطیب گوجرانوالہ کی جانب سے اس کتاب کا نیا ایڈیشن منظر عام پر آیا ہے.

اس ایڈیشن کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ معروف اسلامی اسکالر اور محقق محترم محمد تنزیل صدیقی کے مراجعہ اور تحشیہ کے ساتھ شائع ہوا ہے جس سے اس کی افادیت دوچند ہوگئی ہے.

ہندوستان میں اس نئے ایڈیشن کی اشاعت کا سہرا الدار الاثریہ نئی دہلی کے سر بندھا ہے، محترم شیخ عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ کی توجہ سے اسی ہندوستانی اشاعت کا ایک نسخہ راقم کو بھی موصول ہوا ہے. راقم کی لائبریری میں الحیاۃبعد المماۃ کا وہ نسخہ پہلے سے موجود ہے جو الکتاب انٹر نیشنل دہلی سے شائع ہوا تھا اور اسی نسخے سے آج سے تقریباً دس سال پہلے کتاب کو ایک ختم پڑھ چکا تھا. لیکن کتاب کے اس نئے اور تحقیق شدہ ایڈیشن کو دیکھ کر دوبارہ مطالعہ کی خواہش ہورہی ہے.

کتاب خریدیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *