Web Analytics Made Easy -
StatCounter

ذبیح کون ہے مولانا حمید الدین فراہی

ذبیح کون ہے مولانا حمید الدین فراہی

ذبیح کون ہے مولانا حمید الدین فراہی

یہ کتاب مولانا حمیدالدین فراہی رح کی گراں قدر تصنیف ”الرائ الصحيح في من هو الذبيح“کا اردو ترجمہ ہے ،جو مایہ ناز تفسیر ”تدبر قرآن“ کے مصنف مولانا امین احسن اصلاحی علیہ الرحمہ کے نوک قلم سے تحریر کی گئی ہے۔اس میں حضرت ابرہیم واسماعیل علیہما السلام کے واقعہ قربانی کی حقیقت کو واضح کیا گیا ہے۔اور یہودو ونصاریٰ کے ان خیالات کی تردید کی گئی ہے کہ ذبیح حضرت اسحق علیہ السلام ہیں۔

Zabih Kaun Hai

مولانا نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ذبیح ہونے پر چھبیس دلائل دئیے ہیں،جن میں سے نصف قرآن مجید سے اور نصف خود تورات سے پیش کئے ہیں ۔ان میں سے بیشتر دلائل نئے ہیں اور پہلی بار سامنے آئے ہیں ،یہ کتاب اس پہلو سے بھی نہایت اہم ہے کہ اس میں اس مسئلہ سے محض علمی اور واقعاتی سطح پر ہی بحث نہیں کی گئی ہے بلکہ اسلام اور دین شریعت کی اصل حقیقت کو سمجھنے ،خاتم النبیین کی بعثت کی غرض و غایت کو جاننے اور امت محمدیہ ،جو ملت ابراہیمی کی تکمیل کیلئے برپا کی گئی ہے اس کے منصب حقیقی سے واقف ہونے نیز صحیح دینی تصور قائم کرنے کیلئے اس واقعہ کی جو اہمیت ہے اور جسکا شعور واحساس بہت کم لوگوں کو ہے اسکی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔

اس کتاب میں باب در باب قائم کرکے اہل کتاب کی تحریف کردہ تورات جس میں یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ذبیح اصلا اسحق علیہ السلام ہیں،انکا جواب قرآن و حدیث اور اقوال سلف کی روشنی میں دیا گیا ہے۔

کیونکہ آج حقائق کا یہ حال ہے کہ ان کے آگے پیچھے باطل کا ایسا غبار اٹھادیا گیا ہے کہ ایک طالب حقیقت کو اصل حقیقت تک پہنچنے کیلئے تمام دفتر معقول ومنقول کو پوری دقت نظر کے ساتھ کھنگالنا پڑتا ہےاور یہ ایک ایسا کام ہے جو بعض حالتوں میں ہمتوں کو پست اور اصل معاملہ کو اور زیادہ الجھا کے رکھ دیتا ہے،ان تمام چیزوں کے پیش نظر علامہ موصوف نے اس کتاب کی ایک فصل میں استدلال کی ایسی راہ کھولنا چاہی ہے جو اصل مقصد تک بغیر کسی مشقت وصعوبت کے پہنچاتی ہے۔

امام صاحب کی یہ کتاب تفسیر سے شغف رکھنے والوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔

کتاب خریدیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *