Web Analytics Made Easy -
StatCounter

تفسیر روح القرآن

تفسیر روح القرآن

کیا آپ کو ایک ایسی تفسیر کی تلاش ہے جس میں

قرآن کریم کا بامحاورہ ترجمہ، اکابر و اسلاف کے منہج کے مطابق، کیا گیا ہو؟

جس میں قرآن کریم کے الفاظ کے معانی کوالگ سے واضح کیا گیا ہو؟

جس میں مصروف لوگوں کے لیے آیات کا مفہوم علیحدہ سے بیان کیا گیا ہو، تاکہ ایک نظرمیں آیات کا ہیغام سمجھ میں آجائے۔

جس میں تشریح اس انداز سے کی گئی ہو کہ ہرآیت کی تشریح کو مختلف ٹکڑوں کی صورت میں بیان کیا گیا ہو اور ہر ایک ٹکڑے کو مستقل عنوان دے کرسب سے پہلے اس میں موجود ان الفاظ کی تحقیق کی گئی ہوجن کے لغت عرب میں معانی کچھ اور ہوں اور قرآن کریم نے انھیں کسی اور معنی میں لیا ہو، مرادی معنی ومصداق کی تعیین کے ساتھ ساتھ ضمائرکے مراجع کو بھی واضح کیا گیا ہو:
اگر کسی شخصیت کا ذکر ہو تو اس کا بے غبار تعارف کرایا گیا ہو
اگر کسی مقام کا ذکر ہو تو اس کی تفصیلات قدیم وجدید تاریخ کی روشنی میں درج کی گئی ہوں
اگر کوئی لفظ قرآن مجید میں ایک سے زائد بار استعمال ہوا ہو تو ان تمام مقامات کی وضاحت کی گئی ہو

اس کے بعد اسلاف کے قدیم و جدید اردو، عربی تفسیری ذخیرے سے آیت کے ٹکڑے کی تفسیرکتب کے حوالہ جات کے ساتھ کی گئی ہو
تائید میں احادیث وآثار کو باحوالہ نقل کیا گیا ہو
مکمل تشریح وتفسیر کے بعد اگر کوئی سوال پیداہو تو اس کو ذکر کرے اس کا بے غبار اور مختصر وجامع جواب دیا گیا ہو

اگر اہل زیغ وباطل نے اس پرکوئی اعتراض ورادکیا ہو یا کوئی من مانی تشریح کی ہو تو اسے بھی سوال کے طور پر لے کر اس کا جواب دے دیا گیا ہو

آخر میں متعلقہ آیات سے اخذ ہونے والے قدیم وجدید مسائل کواصل کتب و مراجع کے حوالوں کے ساتھ نقل کر دیا گیا ہو
یہ سب ہو بھی دور حاضرکی آسان، عام فہم مگر ادبی چاشنی سے لبریز زبان میں
ساتھ ہی مشکل الفاظ کے متبادل کے طورپر بین القوسین معروف انگریزی مترادف بھی درج کر دیا گیا ہو

اوراگران آیات کی مزید وضاحت کی ضرورت ہوتواسے ایک مستقل اور جامع مضمون کی شکل میں پیش کر دیا گیا ہو
تھی نا آپ کو ایسی جامع تفسیرکی ضرورت!
آپ نے سوچا یہ سارے اوصاف ایک تفسیر میں کیسے یکجا ہو سکتے ہیں؟
تفسیر روح القرآن کی کوئی ایک جلد لے کر مطالعہ کر لیجیے، اگریہ تمام اوصاف نظرنہ آئیں تو بےشک نہ خریدییے، لیکن اگر آپ واقعی اس تفسیر میں یہ تمام اوصاف یکجا جمع پائیں تودیر نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *