Web Analytics Made Easy -
StatCounter

الفقه على المذاهب الأربعة عبد الرحمن الجزيري

الفقه على المذاهب الأربعة عبد الرحمن الجزيري

الفقه على المذاهب الأربعة عبد الرحمن الجزيري

مصر کے مشہور جلیل القدر عالم وفقیہ شیخ عبدالرحمن الجزیری کی مایہ ناز تصنیف ہے۔ جسے ممالک اسلامیہ کے علمی فقہی حلقوں میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مصنف موصوف نے اپنی اس ضخیم کتاب میں جملہ مسائل فقہ ازقسم عبادات، معاملات شخصی قوانین اور حد و دو تعزیرات مذکورہ مذاہب اربعہ کی روشنی میں بڑی شرح وبسط سے بیان کیے ہیں ۔علامہ موصوف نے اس کتاب کی ترتیب میں جس نہج کو اختیار کیا ہے اس کی اہم نکات درج
ذیل ہیں:

ہر مسئلہ کو ایک خاص عنوان کے تحت درج کیا ہے تا کہ قاری مطلوبہ مسئلہ کوفہرست مضامین کی ، مدد سےبا آسانی معلوم کر لے۔

متن میں وہ مسائل دیئے گئے ہیں جن پر حنفیہ، مالکیہ ،شافعیہ اور حنابلہ کا اتفاق ہے یا پھر کم از کم دو مذاہب کا اتفاق ہے ۔ بقیہ مذاہب کی تفصیل حاشیہ میں دے دی گئی ہے۔ جن مسائل میں حنفیہ، مالکیہ، حنابلہ کا مسلک الگ الگ ہے۔ان کا ذکر حاشیہ میں کر دیا گیا ہے۔

ہر مسئلہ میں آئمہ اربعہ کے دلائل کو قرآن وسنت کی رو سے اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ ان میں ہرایک کا نقطہ نظر واضح ہوجاٸے۔

جن مسائل کے متعلق کتاب اللہ یا سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کوئی نص نہیں بلکہ ان کے متعلق تمام مسالک کی بنیاداجتہاد پر ہے ان کا ذکر بھی حاشیہ میں کر دیا گیا ہے۔ الا یہ کہ ایسے مسائل جن میں آئمہ اربعہ کا اجماع ، یا کم از کم دو آئمہ کا اتفاق ہوتو ان کا ذکر
متن ہی میں کیا گیا ہے

پوری کتاب میں ممکن حد تک احکام شریعہ کی حکمت و مصلحت کو بیان کیا گیا ہے۔ اس پوری کتاب میں جہاں تک ہوسکا ہر جگہ احکام شریعہ کی حکمت کو بیان کر دیا گیا ہے ۔ الغرض اس کتاب کے قارئین جہاں اپنا مسلک اور اس کامآ خذ معلوم کر میں گے وہاں انہیں۔ دوسرے مسالک اور ان کے ماخذ ودلاٸل کا بھی علم ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *