Ulama e Ahle Hadees Hind Aur Unki Tasneefi Khidmat | 2 Volsعلماۓ اہل حدیث ہند اور ان کی تصنیفی خدماتUlama e Ahle Hadees Hind Aur Unki Tasneefi Khidmat | 2 Volsعلماۓ اہل حدیث ہند اور ان کی تصنیفی خدمات
Ahle Hadees Book اہل حدیث کتابیںOriginal price was: ₹1,500.00.₹1,300.00Current price is: ₹1,300.00.
تاریخ نویسی ایک عمدہ اور بہترین فن ہے جو انتہائی ذمہ داری کا متقاضی ہے، مسلمانوں نے اس فن کو بام عروج کو پہچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ، اس سلسلہ میں محد ثین کرام کی خدمات لائق صد آفرین ہیں ۔ انہوں نے لاکھوں راویوں کے حالات بڑی محنت و لگن اور چھان بین کے بعد جمع کئے اور اسے اسماءالرجال کا نام دیا گیا ، راویوں کے حالات جمع کرنے کے علاوہ محمد ثین کرام کی سوانح حیات پر بھی قلم اٹھایا گیا۔ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ نے ” دبستان المحد ثین کے عنوان سے ایک بلند پایہ کتاب تحریر کی اور مولانا عبدالحی فرنگی محلی لکھنوی نے طرب الا ماثل وغیرہ کتا میں لکھیں، ان کے بعد مولانا سید عبد الحئی حسنی نے ” نزھۃ الخواطر لکھا اور اخیر میں مولانا ابو یحییٰ امام خاں نوشہروی نے تراجم علمائے حدیث ہند لکھا۔
مختلف فرقوں کے علماء مفسرین اور اہل فضل و کمال کے تذکرے الگ الگ عنوانات کے تحت لکھے گئے یہ اہتمام مسلمانوں کے علاوہ اور کسی قوم میں نہیں ملتا ہے۔
برصغیر ہند میں جماعت اہل حدیث کی علمی ، سیاسی ، اصلاحی اور تبلیغی خدمات اس ملک کی علمی و اصلاحی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، اس جماعت نے ایک طرف مسلمانوں کے اعتقادی اور عملی گمراہیوں کے خاتمہ کے لئے ایک موثر قدم اٹھایا تو دوسری طرف ملک کی آزادی کے لئے سامراجیوں کے خلاف محاذ آرائی کی ، ساتھ ہی تعلیم وتصنیف کے ذریعہ بر صغیر کی علمی تحریک میں ایک جان ڈال دی ہے۔
مولانا محمد مستقیم سلفی
استاذ جامعه سلفیه، بنارس






