“Wazaif e Saliheen Gharelu Pareshaniyon Uljhanon Aur Bimariyon Ke Liye | Xerox | وظائف الصالحین گھریلو پریشانیوں الجھنوں اور بیماریوں کیلئے” has been added to your cart. View cart
“Sunni Fazail e Amaal, Khawateen, خواتین کے لئے سنی فضائل اعمال” has been added to your cart. View cart
Tazkira Muhaddiseen e Ahnaf | تذکرہ محدثینِ احناف | الفوائد البهية في تراجم الحنفية اردو
علامہ محمد عبد الحي اللکنوی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرہ آفاق کتاب “الفوائد البهية في تراجم الحنفية” کا اردو ترجمہ بنام “تذکرہ محدثینِ احناف” پہلی بار اردو زبان میں منظرِ عام پر!
حنفی محدثین کے احوال پر لکھی گئی اس شہرت یافتہ کتاب کو پہلی مرتبہ مکمل اور عام فہم اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے۔
اس کتاب کی اہم خصوصیات:
جلیل القدر شخصیات کا تذکرہ: اس شاہکار میں تقریباً ایک ہزار (۱۰۰۰) جلیل القدر محدثین اور فقہائے کرام کی حیات، خدمات اور علمی آثار کا تفصیلی تذکرہ موجود ہے۔
انگریزی اسماء: کتاب میں شامل تمام محدثین اور فقہائے کرام کے اسماءِ گرامی انگریزی (English) میں بھی درج کیے گئے ہیں تاکہ انگریزی دان طبقے اور محققین کے لیے استفادہ آسان ہو۔
شہروں کے قدیم و جدید ناموں کی تطبیق: محدثین کی نسبت اور ان کے آبائی و تدریسی شہروں کے تاریخی (پرانے) ناموں کے ساتھ موجودہ دور کے جدید نام اور ان کا مختصر تعارف بھی درج کیا گیا ہے تاکہ جغرافیائی شناخت میں کوئی ابہام نہ رہے۔
مستند کتب کی فہرست: اس کتاب میں جن ساڑھے چودہ سو (1450) مستند کتب کے نام آئے ہیں، ان تمام کتابوں کی مکمل اور مفصل فہرست بھی کتاب کا حصہ بنائی گئی ہے۔
الفبائی اشاریہ (Index): کتاب کے آخر میں تمام ائمہ اور محدثین کے نام حروفِ تہجی کے اعتبار سے ترتیب وار فہرست کی شکل میں درج کیے گئے ہیں۔
جدید حواشی و محققانہ تعلیقات: کتاب کی افادیت کو دوبالا کرنے کے لیے جدید، مفید حواشی اور علمی تعلیقات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مستند حواشی و تخریج: اس میں “التعليقات السنية على الفوائد البهية” اور “طرب الأماثل بتراجم الأفاضل” کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے اس کی علمی گہرائی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
ترجمہ و نظرِ ثانی:
حضرت علامہ عبدالمبین نعمانی مصباحی مدظلہ کی فرمائش پر اس کا اردو ترجمہ معروف محقق علامہ ڈاکٹر حافظ احمد سعید قادری (Ph.D Arabic) اور ان کے معاون مولانا محمد سہیل نزر قادری نے کیا ہے، جب کہ اس پر نظرِ ثانی حضرت علامہ محمد افروز قادری چریاکوٹی نے فرمائی ہے۔