Tarteeb ul Khulafa | Tarteeb ul Mateen Fi Tarteeb ul Khulafa e Rashideenترتیب الخلفاء التحقیق المتین فی ترتیب الخلفاء الراشدینTarteeb ul Khulafa | Tarteeb ul Mateen Fi Tarteeb ul Khulafa e Rashideenترتیب الخلفاء التحقیق المتین فی ترتیب الخلفاء الراشدین
Sunni Seerat₹1,300.00
قرآن و سنّت اور اجماع امت سے خلفاء راشدین کی ترتیب پر مدلل اور تحریر
دور حاضر میں اہل سنت و جماعت کی ایک بڑی پہچان بھی یہی ہے کہ وہ نبی کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے مطابق خلفائے راشدین بلکہ جملہ صحابہ کرام سے محبت کرتے اور ان کی اتباع و پیروی میں کوشاں رہتے ہیں ۔ اور نواص ب ، خوار ج اور رواف ض وغیرہا فرقہ باطلہ کی پہچان یہ ہے کہ وہ خلفائے راشدین خاص کر شیخین کریمین اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنھم کی مخالفت اور ان کی تقدس مآب بارگاہوں میں دریدہ دہنی اور سب وشتم کو دین سمجھتے ہیں ۔ اور آئے دن کھل کر تبرا بازی دشنام طرازی سے ان مقدس و پاکباز خلفاء کی توہین وسیع کرتے رہتے ہیں۔
زیرنظر کتاب
“التحقيق المتين في ترتيب الخلفاء الراشدين المروف به ترتیب الخلفاء”
وقت کی ضرورت کے حساب سے لکھی گئی ہے۔ کتاب میں خلفائے راشدین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ، حضرت سیدنا عمرفاروق ، حضرت سیدنا عثمان غنی اور حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنھم کی افضلیت وترتیب پر دلائل و براہین جمع ہیں ۔ کتاب کی ابواب بندی کچھ اس طرح ہے :
●باب اول : آیات قرآن مبین اور ترتیب خلفاء راشدین (٤٠ آیات سے)
●باب دوم : احادیث سید المرسلین اور ترتیب خلفاء راشدین (٩٢احادیث سے)
●باب سوم : اقوال اصحاب رحمة للعالمین اور ترتیب خلفاء راشدین (١٣ اقوال صحابہ کرام سے)
●باب چہارم :اقوال تابعین اور ترتیب خلفاء راشدین (١٦ اقوال تابعین سے)
●باب پنجم : اقوال ائمہ مجتہدین اور ترتیب خلفاء راشدین (ائمہ اربعہ کے اقوال سے)
●باب ششم: اقوال ائمہ و محدثین اور ترتیب خلفاء راشدین (۱۳۵ اقوال ائمہ ومحد ثین سے)
●باب ہفتم : اقوال اولیا کاملین اور ترتیب خلفاء راشدین (۵۰ اولیائے کاملین کے اقوال سے)
●باب ہشتم : اقوال علماء ربانیین اور ترتیب خلفائے راشدین (15 اقوال علماء ربانیین سے)
●باب نہم : رؤیائے صالحین اور ترتیب خلفائے راشدین (15 رویائے صالحین)
●باب دہم : اشعار شعراء مسلمین اور ترتیب خلفائے راشدین (5 عربی 10 فارسی 35 اردو 3 پنجابی 5 سرائیکی اور 10 مختلف شعراء کے)








