₹3,500.00 Original price was: ₹3,500.00.₹3,000.00Current price is: ₹3,000.00.
عارف وقت، فقیہہ عصر حضرت علی مخدوم مہائمی رحمۃ اللہ علیہ کا شمار اونچے اہل علم و اہل دل میں ہوتا ہے ۔ جنہوں نے بتائید ایزدی قرآن مجید کی ایک ایسی انوکھی اور ظاہری و باطنی علوم سے بھرپور تفسیر لکھی جو ’’تبصیر الرحمن تیسیر المنان‘‘ کے نام نامی و اسم گرامی سے شہرۂ آفاق ہوئی۔ صدیوں بعد بھی اہل علم اس تفسیر کی افادیت معنویت اور مقصدیت کا لوہا مان رہے ہیں۔ صاحب تفسیر حضرت علی مخدوم مہائمی رحمۃاللہ علیہ نے اپنی اس تفسیری کتاب میں قرآن کے ظاہری معنوں کے ساتھ ساتھ باطنی معنوں سے بھی پردہ اٹھاکر اپنے قاری کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔ اس طرح اس تفسیر کا تعلق بصارت سے بھی ہے اور بصیرت سے بھی۔ یہی اس تفسیر کی خصوصیت بھی ہے اور اس کا امتیاز بھی جو اس کو دوسری تفسیروں سے ممتاز بناتا ہے۔
ساتویں صدی ہجری میں لکھی گئی اس عربی تفسیر کا اردو زبان میں ترجمہ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ لیکن ملک رنگون کے ممتاز عالم دین، صوفی باصفا، ماہر السنہ، حضرت علامہ حبیب البشر خیری رحمۃ اللہ علیہ نے اس عظیم الشان تفسیر کا ترجمہ ’’تفسیر رحمانی‘‘ کے نام سے کرتے ہوئے اسی نکتہ کو پیش نظر رکھا
In stock
Full Name: Makhdoom Ali bin Ahmed Al-Mahimi Birth: June 21, 1374 AD, Death: February 7, 1432 AD, Mahim, Mumbai, India...
Reviews
There are no reviews yet.