Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Save: 18.8%

Tafseer Nizam ul Quran | 2 Vols | تفسیر ناظم القران | اردو

Original price was: ₹1,600.00.Current price is: ₹1,300.00.

مولانا حمید الدین فراہیؒ کے تفسیری اجزا کا اردو ترجمہ مولانا امین احسن اصلاحیؒ کے قلم سے پہلی بار ماہنامہ الاصلاح (1939-1936) میں شائع ہوا تھا۔ بعد میں یہ ترجمے کتابی صورت میں مولانا اختر احسن اصلاحیؒ کی نظر ثانی کے بعد دائرہ حمیدیہ سے شائع ہوئے۔ پاکستان میں مولاناامین احسن اصلاحیؒ نے جب ’’مجموعہ تفاسیر فراہی‘‘ کے نام سے انہیں یکجا شائع کیاتو ان کے پیش نظر صرف ماہنامہ الاصلاح کے شمارے تھے ،لہذا ان میں مولانا اختر احسن اصلاحیؒ کی تصحیحات شامل نہیں ہو سکی تھیں ۔ ہندوستان میں دائرہ حمیدیہ نے یہ تفسیری اجزا یکجا صورت میں 1990ء؁میں ’’تفسیر نظام القرآن‘‘ کے نام سے شائع کیے ۔ اب تک اس کے تین اڈیشن نکل چکے ہیں ۔

مولانا فراہی کے مسودات میں سورہ بقرہ، سورہ آل عمران اور سورہ حج کی نا مکمل تفسیریں بھی محفوظ تھیں۔ سورہ بقرہ کی 62 آیتوں کی تفسیر ہی لکھی جا سکی تھی لیکن اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ مولانا کے تفسیری نہج کا آخری نمونہ ہے۔ باقی تفسیر بھی وہ اسی نہج پر لکھنا چاہتے تھے۔ 62 آیتوں کی یہ عربی تفسیر جو تقریبا 300 صفحات پر مشتمل ہے، دائرہ حمیدیہ نے 2000ء؁ میں شائع کردی تھی۔ اس کی اشاعت کے ساتھ ہی پروفیسر عبید اللہ فراہیؒ نے اس کے اردو ترجمے کا کام شروع کر دیا تھاجو 2001ء؁ سے سہ ماہی نظام القرآن میں قسط وار شائع ہوتا رہا۔سورہ آل عمران اور سورہ حج کی تفسیروں کا ترجمہ ہنوز باقی تھا ۔ گزشتہ دنوں ان دونوں تفسیروں کا ترجمہ ڈاکٹر راشد ایوب اصلاحی نے کیا اور ڈاکٹر محمد اجمل اصلاحی نے اس پر نظر ثانی کی ۔ ’’تفسیر نظام القرآن ‘‘ کےاس چوتھے ایڈیشن میں ان تینوں تفسیروں کا اردو ترجمہ بھی شامل کیا جارہا ہے۔

In stock

Buy Now
Category:

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tafseer Nizam ul Quran | 2 Vols | تفسیر ناظم القران | اردو”

Your email address will not be published. Required fields are marked *