Web Analytics Made Easy - StatCounter

Soch Ke Nirale Dhang | Six Thinking Hats | سوچ کے نرالے ڈھنگ | سکس تھنکنگ ہیٹس

700.00

ہر انسان سوچنے، سمجھنے اور محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر وہ اِن صلاحیتوں کا بَروقت اور صحیح معنوں میں استعمال کرے تو وہ اپنے فیصلوں میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ انہی صلاحیتوں کی نسلِ نو میں بہتری کے لیے ایڈورڈ ڈِی بونو نے سوچنے کے مختلف انداز کو ممکن اور آسان بنانے، پیچیدہ صورتِ حال یا چیلنجز میں مختلف نقطہ نظر کو مدّنظر رکھنے، حقائق پر توجہ مرکوز کرنے، فیصلوں کو کئی زاویہ نظر سے دیکھنے اور بہترین فیصلہ سازی کے لیے افادیت و اہمیت کے ساتھ خطرات و خدشات کو سامنے رکھنے جیسے اہم پہلوئوں کا تذکرہ آسان الفاظ میں کیا ہے۔ الغرض ہر عنوان کو اِس طرح بیان کیا گیا ہے کہ ہر موضوع نیا معلوم ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صاحبِ مطالعہ میں ہر عنوان کو پڑھنے میں مزید دلچسپی پیدا ہو گی اور شوقِ مطالعہ پروان چڑھے گا۔ اس کتاب کے ترجمے کی حیثیت کسی بھی صورت اصل کتاب سے کم نہیں ہے۔ یہ ترجمہ اصل کتاب کے متن کے بہت قریب ہے۔ عموماً ہمارے ہاں کیے گئے تراجم کتب کے اصل معنی و مفہوم سے دُور کر دیتے ہیں لیکن شہزاد نیّر کی اُردو سے محبت اور کتاب فہمی کی بنیاد پر میں نے اِس کتاب کا ترجمہ اصل معنی و مفہوم کے بالکل قریب پایا ہے۔
قاسم علی شاہ | Qasim Ali Shah

Soch Ke Nirale DhangSoch Ke Nirale Dhang | Six Thinking Hats | سوچ کے نرالے ڈھنگ | سکس تھنکنگ ہیٹس
700.00