₹900.00Original price was: ₹900.00.₹750.00Current price is: ₹750.00.
نعتِ رسول اور اردو نعتیہ شاعری کی منفرد شخصیت عاشق رسول اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان کے نعتیہ دیوان”حدائق بخشش”کی اِفہام وتفہیم کے خواہش مند افراد کے لیے آسان لب ولہجہ میں ایک بہترین شرح “شرح کلامِ رضا فی نعتِ المصطفیٰ”المعروف بہ”شرح حدائق بخشش”(بڑے سائز میں) پیش خدمت ہے۔
شارح حضرت علامہ مولانا مفتی غلام حسن قادری مد ظلہ العالی(مفتی دار العلوم حزب الاحناف لاہور و شیخ الحدیث جامعہ رضویہ لاہور) نے اس شرح میں حدائق بخشش کی 101 عشق رسول سے مزین اردو نعتوں، قطعات و رباعیات اور درود وسلام کی دو عنوانات کے تحت شرح فرمائی ہے:
اشعارمیں مستعمل مشکل الفاظ کے معنیٰ
قرآن و حدیث کے سینکڑوں دلائل اور کثیر شعرائے کرام کے کلام سے استدلال کرتے ہوئے اشعار کی تفہیم و تشریح
ساتھ ہی شرح کے آغاز میں 6 صفحات پر مشتمل مضمون “نشان منزل”میں کہنہ مشق ادیب ادیبِ شہیر حضرت علامہ مولانا محمد منشاء تابش قصوری صاحب علیہ الرحمہ نے شارح کے حالات زندگی بھی تحریر فرمائے ہیں۔بعدہ 44 صفحات پر مشتمل طویل مضمون بعنوان”کلامِ اعلیٰ حضرت کی خصوصیات اور فنّی خوبیاں”میں اعلیٰ حضرت کی نعتیہ شاعری کے حوالے سے انتہائی جامع گفتگو کی گئی ہے۔