قرآن و حدیث سے ماخوذ حفظِ قرآن اور تحصیلِ علمِ دین کا متوارث و مستحکم منہج، تحصیلِ علم کے متعلق امیرِ ملت حضرت اقدس مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی دامت برکاتہم، مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند، کے تجربات و احساسات پر مبنی نسخۂ فلاح، اور جدید اسلوب و ضروری حواشی کے ساتھ علماءِ دیوبند کے تعلیمی نظریات کا ماحصل۔
یہ کتاب تحصیلِ علم کا ایک ایسا زریں دستور ہے جو انوارِ کتاب و سنت سے ماخوذ، بصائرِ اسلاف و تجرباتِ اکابر سے مزین اور طالبانِ علومِ نبوت کے لیے ایک بصیرت افروز رہنما ہے۔ اور حفظ و ناظرہ سے لے کر تخصصات تک، ہر درسی مرحلے کے لیے اس میں جامع رہنما نقوش فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ طالبِ علم کو حصولِ علم کی راہ میں ایک واضح، مستحکم اور آزمودہ منہج میسر آ سکے۔