Web Analytics Made Easy - StatCounter

Seerat un Nabi Dr Israr Ahmadسیرت النبی ڈاکٹر اسرار احمد

Authors:
ڈاکٹر اسرار احمد

600.00

ڈاکٹر اسرار احمد مفکر، محقق، مفسر اور داعیِ اسلام کی حیثیت سے ایک معروف نام ہیں۔ آپ رح ۵۰ سال سے زائد عرصہ دعوت و تبلیغ میں سرگرمِ عمل رہے اور خدمتِ اسلام و قرآن کی غرض سے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
سیرت النبی ﷺ ایسا موضوع ہے جس پر بلا تفریقِ مذہب ہر صاحبِ علم نے طبع آزمائی کی اور سیرت کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی۔ اُردو ادب میں بھی سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ اور سیرت النبی ﷺ از ڈاکٹر اسرار احمد اپنے سادہ انداز بیان کے باعث ان کتب میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ حضرت محمد ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے چنیدہ پہلوؤں کو ڈاکٹر اسرار احمد نے جس خوبصورتی اور سادہ انداز میں بیان کیا ہے وہ منفرد بھی ہے اور قابلِ ستائش بھی۔
جناب محمد ﷺ کی سیرتِ مبارکہ میں جو جامعیت ہے اُس کا احاطہ کوئی ایک کتاب نہیں کر سکتی، آپ ﷺ شوہر بھی ہیں، والد بھی، سپہ سالار بھی، خطیب بھی، مدرس بھی، معلم بھی، فاتح بھی، جرنیل بھی، عام شہری بھی، داعی بھی، فیصلہ ساز بھی، سردار بھی، اور مربی بھی۔ گویا زندگی کے ہر پہلو کے لیے آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ میں عملی نظیر موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اِس قدر کامل شخصیت ﷺ کی سیرتِ اطہر کو ایک کتاب میں سمو دینا نا ممکن ہے۔
Home Cart Wishlist Login
Seerat un Nabi Dr Israr AhmadSeerat un Nabi Dr Israr Ahmadسیرت النبی ڈاکٹر اسرار احمد
600.00