Seerat e Rasool e Akramسیرت رسول اکرمSeerat e Rasool e Akramسیرت رسول اکرم
Seerat e Rasool₹300.00
سیرتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم’ مفکرِ اسلام مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی کاوش ہے، حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے تبلیغی مراکز کے ہفتہ واری اجتماع میں پڑھنے کے لیے سیرتِ طیبہ کے واقعات، اخلاق و صفات، دعوتی و اصلاحی طرز پر مشتمل کتاب ترتیب دی تھی، جو تبلیغی مراکز میں قلمی مسودہ سے پڑھی جاتی تھی، اس سے حاضرین کو بہت فائدہ ہوتا تھا، سیرتِ طیبہ کے یہ واقعات زندگیوں کو سدھارنے، ان میں ایمانی جذبہ پیدا کرنے کا بڑا کام دیتے تھے، یہ سلسلہ چلتا رہا حتیٰ کہ مولانا سید بلال حسنی ندوی صاحب موجودہ ناظم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے جو مولانا کے مسودات سے واقف تھے، مولانا کی کتاب ‘سیرتِ رحمت’ سے عناوین نقل کیے اور دیگر کتبِ سیرت سے رجوع کرکے تخریج کی اور قابلِ اشاعت بنایا، یہ کتاب ایک عرصے سے شائع ہورہی ہے اور اس سے مسلسل استفادہ کیا جارہا ہے۔
اس کتاب کے تعلق سے مولانا رابع حسنی ندوی صاحب لکھتے ہیں:
“سیرتِ رسولِ اکرم کی ضخامت نہ زیادہ ہے نہ کم ہے، وہ نہ محض فضائل و معجزات کی حامل ہے اور نہ ہی تاریخی واقعات کا دفتر ہے، وہ ایمانی تربیت، اخلاقی درستگی، خدا طلبی، انسانی ہمدردی، خدا کی بندگی اور مخلوق کی خدمت کے واقعات پر مشتمل ہے اور اس طرح وہ ایک مؤمن کے کردار کو سنوارنے اور بنانے والی ہے۔”
Tameer e Insaniyatتعمير انسانيت
Tareekh E Dawat O Azimat | 5 Volsتاریخ دعوت وعزیمت
Related Books
-
Irshadat e Nabvi Ki Roshni Me Nizam e Mashrat, 2 Vols, ارشادات نبوی کی روشنی میں نظام معاشرت
Seerat e Rasool ₹500.00





