مولانا سید جلال الدین عمری ،امیر جماعت اسلامی ہند، عالم اسلام کی ایک مشہور شخصیت ہیں ۔ مولانا عمری کی مختلف موضوعات پر چار درجن سے زائد تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں ، جن میں تجلیات قرآن، معروف و منکر، غیر مسلموں سے تعلقات اور ان کے حقوق، اسلام اور مشکلات حیات، عصر حاضر میں اسلام کے عصری تقاضے، اسلام کا شورائی نظام، اسلام کی دعوت، اسلام انسانی حقوق کا پاسبان، اسلام میں خدمت خلق کا تصور بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
پیش نظر کتاب ’’قرآن کا نظام خاندان‘‘ میں اسلام کی عائلی تعلیمات پر اختصار کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے اور خاندان کے استحکام کی تدابیر ، میاں بیوی کے تعلق، والدین، اولاد اور رشتہ داروں کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ اور خاندان سے متعلق قرآن کی تعلیمات کا بڑی حد تک خلاصہ پیش کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کا انگریزی اور ہندی میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب اسلامی خاندان کے تعارف میں بہت مفید ثابت ہوگی۔
Reviews
There are no reviews yet.