₹700.00Original price was: ₹700.00.₹600.00Current price is: ₹600.00.
اس کتاب کا مطالعہ نہ صرف علماء و طلبہ اور پڑھے لکھے لوگوں کے لیے ضروری ہے؛ بل کہ حرف آشنا مسلمان کے لیے اس کا بالاستیعاب پڑھنا، اس لیے ناگزیر ہے کہ اس سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک چوتھائی صدی سے زائد مدت کی سرگزشت، تاریخی تسلسل کے ساتھ سامنے آجاتی ہے_اس کتاب میں نہ صرف حقیقت بیانی اور ہو بہ ہو تصویر کشی ہے، بلکہ سیکڑوں واقعات کے پس منظر اور پیش منظر تاریخ، اعداد و شمار کو داعیانہ بصیرت، مفکرانہ دیدہ وری، دردمندانہ شعورو ور ایمان افروز تجربے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے_ان شاء اللہ تعالی ہر ذی شعور مسلمان کو اسے پڑھتے وقت ایسا محسوس ہوگا کہ یہ اسی کے دل کی بات کہہ دی گئی ہے_کسی تحریر کی یہ سب سے بڑی قیمت ہوتی ہے کہ قاری کو یہ محسوس ہو کہ وہ جو کچھ پڑھ رہا ہے، اس کے اپنے خیالات ہیں اور جگہ بیتی نہیں، بلکہ یہ اسی کی آپ بیتی ہے_