Mardan e Sidq o Wafaمردان صدق و صفاMardan e Sidq o Wafaمردان صدق و صفا
Tazkira₹450.00
مردانِ صد ق وصفا‘ تینتالیس (۴۳) منتخب شخصیات کے ذکر خیر سے معمور ہے ، اُن میں بعض شخصیات پر مختصر خامہ فرسائی کی گئی ہے ، اُن کی زندگی کے نمایاں نقوش قلم بند کیے گئے ہیں ، اردو ادب کی اصطلاح میں اُن پر ’ تذکرہ‘ کی تعریف صادق آتی ہے اور بعض شخصیات پر قدرے تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے ، اُن کے کارنامے ذکر کیے گئے ہیں ، اُن پر ’ خاکہ٬ کی اصطلاح چسپاں ہوتی ہے ، بعض خاکے نہایت عمدہ ہیں ، جامعیت کا وصف اُن میں نمایاں ہے، مرتب کااسلوب بیان عمدہ ہے ، بیانیہ طرزِ تحریر میں قارئین کے لیے کشش ہے ، اس مجموعے میں دوسری صدی ہجری سے زمانہ ٔ ماضی قریب تک کی شخصیات کا انتخاب ہے، مرتب نے تینتالیس شخصیات کو شامل ِ کتاب کیا ہے ، جن کی شخصیت میں صاحب ِ قلم کے لیے کشش کے سامان تھے ، موصوف نے ان مذکورہ شخصیات کو دو خوبیوں کی وجہ سے منتخب کیا ہے ؛ ایک تو وہ تصوف وسلوک اور باطن علوم میں نمایاں ہیں، اُن کی زندگی میں عبدیت کا پہلو متأثر کن ہے، دوسری شخصیات علوم شرعیہ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں خصوصاً دیوبندی مکتب ِ فکر کے اہل علم وفضل اور صاحب جہد وکمال کی بھیڑ میں سے نمایاں بزرگوں کو منتخب کیا ہے، جن کی زندگی سے وہ خود متأثر ہوئے یا اُن کے بارے میں لکھی ہوئی تحریر نے موصو ف کو متأثر کیا ۔










