Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Agha Hashar Kashmiri Monograph, آغا حشر کاشمیری مونوگراف

81.00

Description

Agha Hashar Kashmiri Monograph, آغا حشر کاشمیری مونوگراف

Pages: 132, Paper Back

آغا حشر کاشمیری کی پیدائش بنارس کے محلہ ناریل بازار میں 1879 میں ہوئی۔ انھیں عربی، فارسی اور دینیات کی تعلیم گھر پر ہی ایک معلم کی خدمات حاصل کرکے دی گئی۔ ان کو انگریزی تعلیم سے دلچسپی تھی۔ چناں چہ ان کا داخلہ بنارس کے مدن پورہ سے متصل ریوڑی تالاب پر واقع جے نرائن اسکول میں کرا دیا گیا جہاں انھوں نے درجہ چھے تک تعلیم حاصل کی۔ وہ فارسی اور اردو میں شعر بھی زمانۂ طالبِ علمی میں ہی کہنے لگے تھے اور اپنے کلام پر مرزا محمد حسن فائز بنارسی سے اصلاح بھی لی۔

ان کا پہلا ڈرامہ ’آفتابِ محبت‘ ہے جو 1897 میں جواہر اکسیر پریس سے شائع ہوا۔ حشر نے بمبئی کا رُخ کیا اور الفریڈ تھیٹریکل کمپنی سے وابستہ ہو گئے۔ 1899 میں انھوں نے شیکسپیر کے ڈرامے ’ونٹرس ٹیل‘ پر مبنی ڈرامہ ’ مرید شک‘ لکھا جو بے حد مقبول ہوا۔ الفریڈ تھیٹریکل کمپنی کے بعد وہ نوروز جی پری کی کمپنی سے وابستہ ہوئے مگر ان کی مقبولیت کے پیشِ نظر الفریڈ تھیٹریکل کمپنی نے دوگنی سے زیادہ تنخواہ پر انھیں اپنے یہاں بلا لیا۔

انھوں نے اردو کو اتنے مقبول اور معیاری ڈرامے دیے کہ انھیں انڈین شیکسپیر کے خطاب سے نوازا گیا۔ وہ ایک اچھے ہدایت کار اور اداکار بھی تھے۔ اردو میں ان کی سی شہرت اور مقبولیت کسی دوسرے ڈرامہ نگار کو حاصل نہ ہو سکی۔ 

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Agha Hashar Kashmiri Monograph, آغا حشر کاشمیری مونوگراف”

Your email address will not be published.

Product Categories

Top Rated Products

Some Publishers