اکبر الٰہ آبادی کے مطبوعہ اور غیر مطبوعہ خطوط کا سب سے بڑا مجموعہ
اکبر الٰہ آبادی کے اب تک اردو مکتوبات کے متعدد مجموعے شایع ہو چکے ہیں اور رسائل و کتب میں موجود ہیں۔ پیش نظر مجموعہ اکبر الہ آبادی کے خطوط کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
اس مجموعے میں خطوط تین ذرائع سے حاصل کیے گیے : سب سے اہم خطوط وہ ہیں جواب تک غیر مطبوعہ تھے ان میں خطوط بنام عشرت حسین ، احسن مارہروی اور ضیاء الدین احمد برنی اہمیت کے حامل ہیں ۔ خطوط اکبر کے مجموعوں میں بنام عزیز لکھنوی، خواجہ حسن نظامی، مولانا عبد الماجد دریابادی، مرز اسلطان احمد اور رقعات اکبر مرتبہ محمد نصیر ہمایوں بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور پیش نظر کتاب کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ خطوط اکبر بنام علامہ اقبال کا متن بھی شامل کتاب ہے۔ خطوط کی تیسری قسم وہ ہے جو مختلف کتب اور رسائل و جرائد میں شائع ہوئے۔
پیش نظر مجموعہ ء مکاتیب میں اکبر کا اولین خط بنام سرسید احمد خان ہے جس کا سنہ تحریر 1890ء ہے جبکہ آخری خط بنام ڈاکٹر سید محمود ہے جو اکبر نے 31 راگست 1921ء کو انتقال سے محض 8 روز قبل لکھا تھا۔ اس طرح اس مجموعے کا دورانیہ 31 برس ہے۔ خطوط کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اکبر نے ریٹائرمنٹ (1903ء) کے بعد کثرت سے مکتوب نویسی کی ۔ پیش نظر کتاب میں سب سے زیادہ خطوط وہ ہیں جو انھوں نے زندگی کے آخری ہیں برسوں کے دوران لکھے یعنی 1901ء تا 1921۔ مرتب کتاب نے وضاحتی حواشی بھی بڑی محنت سے لکھے ہیں۔ اس کے علاوہ تین عددا ہم اشاریے بھی شامل کتاب ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.