₹900.00Original price was: ₹900.00.₹720.00Current price is: ₹720.00.
اسلام میں پیش آنے والے مختلف مسائل کو سمجھنے کے لیے فتاویٰ کی بڑی اہمیت ہے۔ زیرِ نظر مجموعۂ فتاویٰ ایک جامع مجموعہ ہے جس میں پانچ سو سے زیادہ فتاویٰ شامل ہیں۔ ان میں ایمان، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، نکاح، طلاق، خرید و فروخت، وقف، وصیت، وراثت اور دوسرے بہت سے دینی مسائل بیان کیے گئے ہیں۔
بعض فتاویٰ مختصر ہیں اور بعض میں تفصیل سے مسئلہ سمجھایا گیا ہے۔ ضرورت کے مطابق قرآن و حدیث کے دلائل بھی پیش کیے گئے ہیں۔ کتاب کو مختلف موضوعات اور عنوانات کے تحت ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ پڑھنے والوں کے لیے مسئلہ تلاش کرنا آسان ہو۔
کتاب میں آیات و احادیث کے حوالے، مشکل عبارتوں کے ترجمے اور ضروری وضاحتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس طرح یہ فتاوٰی علماء، طلبہ اور عام مسلمانوں کو دینی مسائل سمجھنے میں ایک مفید ذریعہ ہے۔