Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Kulliyat e Akbar Allahabadi 3 Vols – کلیاتِ اکبر الٰہ آبادی

797.00

Description

یہ کتاب اردو کے سب سے بڑے طنز نگار شاعراکبرالٰہ آبادی (1846 – 1921) کے کلیات کی تیسری جلد ہے جس میں رباعیات و قطعات شامل ہیں۔ ابتدائی دونوں جلدوں کی طرح اس جلد میں بھی کلام کو اردو اور دیوناگری رسم الخط میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔ اکبر نے اردو کی طنزیہ شاعری کو فکر و فن کی جس بلندی سے آشنا کیا اس کی کوئی دوسری مثال نظر نہیں آتی۔ اکبر نے اپنے کلام میں کلاسیکی شعری روایت کو جدید عہد کے طرز و فکر کے ساتھ اس طرح ہم آہنگ کیا کہ ان کا یہ انداز اردو کی طنزیہ شاعری کے میدان میں ناقابلِ تقلید قرار پایا۔ اکبر الٰہ آبادی کا ایک بڑا کارنامہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے ایک طرف جہاں مشرقی تہذیب و روایت کا سچا احساس پیدا کیا وہیں نو آبادیاتی نظام کی پیدا کردہ حولناکیوں سے ہمیں خبردار رہنے کی تلقین بھی کی۔

کتاب کے مرتب پروفیسر احمد محفوظ کا تعلق شہرِ الٰہ آباد سے ہے۔ وہ گذشتہ کئی برسوں سے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے شعبۂ اردو سے بہ حیثیت استاد وابستہ ہیں۔ احمد محفوظ نئی نسل کے معتبر ناقد اور اہم جدید شاعر کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ شعر وادب کے میدان مین اردو اور فارسی کی کلاسیکی شاعری اور شعریات سے انھیں گہرا شغف ہے اور مطالعۂ میر تقی میر ان کی دلچسپی کا خاص میدان ہے۔ ان کی مطبوعہ کتب میں شمس الرحمٰن فاروقی : شخصیت اور ادبی خدمات، کلیاتِ میر (دو جلدیں)، کلیاتِ اکبر آلٰہ آبادی اور بیانِ میر شامل ہیں، اور ان کا مجموعۂ کلام ابھی اشاعت کے مراحل میں ہے۔ ان کے متعدد مضامین اردو کے موقر رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Kulliyat e Akbar Allahabadi 3 Vols – کلیاتِ اکبر الٰہ آبادی”

Your email address will not be published.

Product Categories

Top Rated Products

Some Publishers