Availability: In Stock

Jadeed Urdu | Colored | جدید اردو

Original price was: ₹100.00.Current price is: ₹70.00.

نئے طرز اور نئے اسلوب کی اردو کتاب جدید اردو

بچوں کو اردو سکھانے کے لیے بازار میں “اردو کا قاعدہ” اور “ہندوستانی قاعدہ” جیسی کتابیں ایک لمبے عرصے سے رائج ہیں؛ وقت کے ساتھ نصابی کتابیں اور طریقۂ تعلیم خوبصورت ودلچسپ ہوتے گئے، بچے ہندی وانگلش کی رنگا رنگ کتابیں پڑھ رہے ہوتے ہیں اور مزیدار قسم کی ایکٹیوٹیز کر رہے ہوتے ہیں وہیں انھیں اردو پڑھنے کے لیے اردو قاعدہ جیسی خشک کتابوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ ان کے لیے بورکن اور ناقابل میلان طبیعت چیز ہوتی ہے.
اسی کے پیش نظر یہ کتاب تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد محض کتاب کو رنگ برنگی بنانا نہیں ہے؛ بلکہ اسے بچوں کے لیے آسان اور دل چسپ بنانا ہے. اس لیے یہ روایتی طرز کی کتابوں سے مختلف ہے.

کتاب کی خصوصیات:
یہ کتاب مصور اور رنگین ہے.
اس کتاب میں بھاری حروف کو حروف تہجی میں شامل کردیا گیا ہے.
(چوں کہ میرے تجربے میں بچوں کو “ب میں لگا ہ بھ” کا فلسفہ سمجھانا مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے، اس کے بجائے انھیں “بھ” ایک شکل اور ایک حرف کے طور پر پڑھانا آسان ہے یہ حروف وہ ہندی میں بھی پڑھ رہے ہوتے ہیں، اس سے انھیں مزید آسانی ہوگی)
دستی تحریر کے لیے مشق دیا گیا ہے.
خوبصورت اور دلچسپ ایکسرسائز اور ایکٹیوٹیز شامل کیے گئے ہیں.
آسان معمے (puzzles) دیے گئے ہیں.
کتاب کا یہ حصہ صرف غیر مخلوط (جیسے درد، دوا، رات، دن وغیرہ) الفاظ پر مشتمل ہے، جو دو حرفی سے شروع ہوکر جملے تک ہے.
کتاب کے آخر میں استاذ کے لیے کچھ ضروری ہدایات بھی دیے گئے ہیں، جس سے ان شاء اللہ بچوں کے لیے اردو زبان اور بھی آسان اور دلچسپ ہوگی.

Buy Now